اب آل انڈیا انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے سوشانت سنگھ کی فوسنک رپورٹ تیار ہوگئی ہے، جسے جلد سی بی آئی کے حوالے کیا جائے گا۔
گذشتہ روز ایمس کی فورنسک ٹیم سشانت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ممبئی کے کوپر ہسپتال کی فورنسک ٹیم سے ملاقات کر سوالات کئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کوپر ہسپتال کی ٹیم ایمس کی ٹیم کے کسی بھی سوال کا کوئی صحیح جواب نہیں دے سکی۔
اب ایمس ٹیم نے اس کیس کو قتل قرار دے سکتی ہے۔
یہ رپورٹ کو سی بی آئی ٹیم کو پیش کی جائے گی۔
سشانت سنگھ راجپوت کے مبینہ خود کشی کیس کی تحقیقات کرنے والی ایمس کی فورنسک ٹیم نے رپورٹ تیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ جاری
اب ایمس فورنسک رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل سکتا ہے کہ آیا سوشانت سنگھ کی موت خودکشی سے ہوئی تھی یا پھر ان کا قتل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت جن کی عمر 34 برس تھی، وہ اپنے فلیٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ پائے گئے تھے۔