ETV Bharat / jagte-raho

ارریہ: تھانیدار پروین کمار قتل معاملہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا

ارریہ کی عدالت نے 14جنوری 2021 کو گذشتہ چھ برس سے چل رہے تھانےدار پروین کمار قتل معاملہ پر فیصلہ کرتے ہوئے، ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ارریہ: تھانیدار پروین کمار قتل معاملہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا
ارریہ: تھانیدار پروین کمار قتل معاملہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 12:41 PM IST

ریاست بہار کے مدھوبنی ضلع کے بھوارا گاؤں کے باشندہ دیانند سنگھ کے خاندان پر مصیبت کا پہاڑ اس وقت ٹوٹ پڑا تھا جب ان کے اکلوتے فرزند داروغہ پروین کمار کو جرائم پیشوں نے گول مار کر قتل کر دیا تھا۔

یہ واقعہ 14 جولائی 2015 کو اس وقت پیش آیا تھا جب پروین کمار ارریہ کے بھرگامہ بلاک واقع بھرگامہ تھانہ میں تھانیدار کے عہدے پر مامور تھے۔

اس وقت اس واقعہ کو لیکر ارریہ ضلع میں کافی احتجاج و مظاہرہ ہوا تھا۔

پروین کمار کے انصاف کے لیے کینڈل مارچ لوگوں کی طرف سے نکالے گئے تھے اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کی گہار لگائی گئی تھی۔

تقریباً چھ سال بعد آئے اس فیصلے میں پروین کمار قتل معاملہ کے ملزم منا داس عرف روی شنکر داس کو ارریہ ضلع کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

فیصلہ آنے کے بعد بھرگامہ کے لوگوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے ہی سہی درست فیصلہ آیا ہے۔

یہ فیصلہ ارریہ کورٹ کے اے ڈی جے-5 ستیندر سنگھ نے سنائی ہے۔

چالیس سالہ ملزم روی شنکر داس ولد ارجن داس مدھے پورہ ضلع کے گڑگاؤں کا رہنے والا ہے، ملزم کو عمر قید کے علاوہ مختلف دفعات میں 32 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔

ارریہ: تھانیدار پروین کمار قتل معاملہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا

مزید پڑھیں:گاندھی جی کے افکار پر مبنی لائبریری کا افتتاح

پروین کمار کے انصاف کے لیے مقدمہ لڑ رہی سرکاری وکیل اے پی پی پربھا کماری منڈل نے بتایا کہ رانی گنج کے بیلسارا ہائی اسکول کے احاطہ میں ملزم منا داس عرف روی شنکر داس دیگر لوگوں کے ساتھ ہتھیار سے لیس ہو کر کسی واقعہ کو انجام دینے کی تیاری میں تھا۔

اسی درمیان خفیہ اطلاع پر بھرگامہ کے اس وقت کے تھانیدار پروین کمار، رانی گنج کے تھانیدار راجیو کمار پولس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے تو ان لوگوں پر جرائم پیشوں نے حملہ شروع کر دیا۔

جب پولس افسران نے ان لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کی منا داس سمیت دیگر جرائم پیشوں نے ایک ساتھ مل کر پولس پر حملہ کر دیا، اسی دوران تھانیدار پروین کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد رانی گنج تھانیدار راجیو کمار نے ملزم روی شنکر داس سمیت دس لوگوں کے خلاف رانی گنج تھانہ میں ہی مقدمہ درج کیا۔

اس کے بعد اس معاملے کو اسپیڈ ٹرائل کے ذریعہ حل کیا جا ہا تھا، پربھا کماری منڈل نے کہا کہ اس معاملے میں روی شنکر داس نے خود اپنے جرم کو قبول کیا اور سبھی گواہوں نے واقعہ کی حمایت میں گواہی بھی دی۔

گواہوں کے بیانات سے مطمئن ہو کر اے ڈی جے ستیندر سنگھ نے ملزم منا داس عرف روی شنکر داس کو قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی، حالانکہ ہم نے سزائے موت کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.