اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے تصادم میں میرٹھ سے 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ۔
ایس ٹی ایف ذرائع نے منگل کویہاں بتایا کہ متھرا کے صدر بازار میں بینک ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات میں مطلوب 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش سندیپ عرف سمراٹ کو ایس ٹی ایف کی ٹیم نے پیر کے روز مریٹھ سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ٹی ایف انسپکٹر سنیل کمار اور ان کی ٹیم کی اطلاع پر تھانہ موانا پولیس ساندھن پولیس پر چیکنگ کر رہی تھی۔اسی دوران پولیس کو ایک موٹر سائیکل پر سندیپ کو دیکھا گیا لیکن اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ہے۔پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی ، جس میں سے ایک گولی بدمعاش کے پیروں میں لگی۔جس کے بعد پولیس نے اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متھرا کے تھانہ صدر بازار سے بینک ڈکیتی معاملے میں سندیپ ملوث تھا۔تصادم کے دوران زخمی ہوئے بدمعاش کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدمعاش کے قبضے سے ایک پستول، میگزین،آٹھ زندہ کارتوس،ایک موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بدمعاش کے خلاف متھرا اور میرٹھ میں 20سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ پولیس کو اس کی لمبے عرصے سے تلاش تھی۔