گزشتہ 17 جولائی کو ارریہ کورٹ ریلوے احاطے میں واقع ہنومان کی مورتی توڑنے کے معاملے پر ارریہ کا ماحول فرقہ وارانہ ہو گیا تھا۔ اس معمے کو حل کرنے میں پولیس نے کافی مستعدی دکھائی۔ اور سخت کارروائی کرتے ہوئے اصل مجرم تک پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر لیا، گرفتار نوجوان دیپک کمار یادو رہیکا ٹولہ وارڈ نمبر 17 کا باشندہ ہے۔
ارریہ ضلع کے ایس پی دھورت سائلی کے سامنے گرفتار نوجوان واردات کے بارے میں بتاتا ہے کہ وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مندر میں چوری کرنے کے لئے گیا تھا، لیکن مندر میں کوئی زیورات یا رق، نہیں ملی تو غصے میں آ کر اس نے مورتی توڑ دی، چور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت وہ اور اس کے ساتھی نشے میں تھا۔ مورتی توڑنے کے بعد اسے مندر سے باہر لاکر پھینک دیا۔
اس معاملے میں آر ایس تھانہ انچارج شلیندر کمار نے بتایا کہ گزشتہ 17 اگست کو گرفتار چور اسٹیشن روڈ کے ایک دوکان میں چوری کرنے پہنچا تھا، چوری کے دوران ہی اسے پکڑ لیا گیا۔
چور نے یہ بھی بتایا کہ چوری کیا ہوا ساز و سامان وہ مہادیو چوک واقع کباڑ کی دوکان میں بیچا کرتا تھا، پولیس نے دوکاندار آشیس چوہان کو بھی گرفتار کر لیا ہے، اس دوران کباڑ خانہ میں چور کے ذریعہ فروخت کی گئی کئی سامان بھی برآمد کئے گئے ہیں۔