یہ لاش رومشی نالہ کے کنارے ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق 50 برس کے شبیر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن ایشمندر، پلوامہ کی لاش آج دوپہر کو رومشی نالہ کے کنارے ایک درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی۔
ذرائع کے مطابق لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لےکر اُسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
اس کے بعد اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لاش کو اہل خانہ کے سپرد کی جائے گی۔
تاحال ابھی تک مذکورہ نوجوان کی موت کا پتہ نہیں چلا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:گمشدہ نوجوان کے اہل خانہ کی فریاد
تاہم اس سلسلے میں پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔