کیمور ضلع میں پولس کے ذریعہ جراٸم پر قابو پانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام چلایا جارہا ہے۔ اس خصوصی پروگرام کے تحت پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تین اسمیک تسکروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جانکاری کے مطابق ضلع کی موہنیاں پولیس خصوصی پروگرام کے تحت مختلف مقامات پر چیکنگ و چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ تبھی پولیس کو اطلاع ملی کہ موہنیاں موڑ کے پاس کچھ تسکر خرید و فروخت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ پولیس نے اس اطلاع پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے پہلے دیوا ساہ کو اسمیک کی 8 پڑیا کے ساتھ گرفتار گیا۔ اس کے بعد اس کی نشاندہی پر موہنیاں کے بلونڈی رہاٸشی امتیاز ساٸیں کو 4900 روپے نقد اور اسمیک کی 9 پڑیا کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے بعد بلونڈی سے ہی صابر انصاری کو 12 پڑیا اسمیک کے ساتھ گرفتا کیا۔
اس معاملے پر ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ جراٸم پر کنٹرول کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم چلاٸی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ بدمعاش اسمیک کی خرید و فروخت کے لیے ملنے والے ہیں۔ اسی اطلاع کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے خرید و فروخت کے کام کو انجام دینے والے تین اسمگلر کو باری باری سے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا گیا۔ ابھی تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور سبھی کو جیل بھیجنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔