اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں کار لوٹ کر فرار ہورہے تین لٹیروں کو پولیس نے گھیرا بندی کر کے گرفتار کر لیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر شام تینوں بدمعاش غازی آباد کے مسوری علاقے ڈاسنا سے ایسکسنٹ کار کو کرایہ پر بک کر کے شکار پور آرہے تھے۔ اسی دوران شکار پور کے سامنے کار ڈرائیور قضائے حاجت کے لئے چلاگیا۔
تبھی بدمعاش موقع ملتے ہی اس کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھیرا بندی کر کے تینوں کو لوٹی گئی کار سمیت گرفتار کرلیا۔