ETV Bharat / international

Russia Ukraine war یوکرینی صدر کی لیٹوین صدر اور پولینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات - روس یوکرین جنگ

لٹویا کے صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج میں زیلنسکی کو یقین دلانے کے لیے کیف میں ہوں کہ لٹویا اس جنگ میں فتح تک یوکرین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ وہیں پولینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ میں یوکرین میں ہوں، ایک ایسی جگہ جہاں آج تاریخ رقم ہو رہی ہے، جہاں پورا یورپ آزادی اور سلامتی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس لڑائی میں ہم واحد ممکنہ انجام تک یوکرین کے ساتھ رہیں گے۔ Russia Ukraine war

Zelensky Meets Latvian President and Polish PM in Kiev
یوکرینی صدر کی لیٹوین صدر اور پولینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 10:32 PM IST

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں اپنے لیٹوین ہم منصب ایگلز لیوٹز اور پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی سے ملاقات کی۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، ملاقات میں زیلنسکی نے لٹویا اور پولینڈ کی سیاسی، دفاعی اور انسانی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 فروری کو کیف پر حملے کے بعد لٹویا اور پولینڈ نے یوکرین کی حمایت کی تھی۔Russia Ukraine war

انہوں نے یورپی یونین کی امداد میں یوکرین کو 5 بلین یورو مختص کرنے اور 27 رکنی بلاک میں کیف کی حیثیت کو فروغ دینے میں لٹویا اور پولینڈ کے کردار کی تعریف کی۔ فریقین نے یوکرین کے یورپی انضمام، روس کے خلاف پابندیوں کی پالیسی، توانائی کے مسائل اور یوکرینی مہاجرین کے لیے امداد پر بھی بات کی۔ واضح رہے کہ لیوٹز اور موراوکی ایک دن پہلے ہی کیف پہنچے تھے۔

اپنی آمد کے بعد لٹویا کے صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج میں زیلنسکی کو یقین دلانے کے لیے کیف میں ہوں کہ لٹویا اس جنگ میں فتح تک یوکرین کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ لٹویا آپ کا وکیل ہے۔ لٹویا تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کرے گا۔وہیں پولینڈ کی وزیراعظم موراوکی نے کہا، میں یوکرین میں ہوں۔ ایک ایسی جگہ جہاں آج تاریخ رقم ہو رہی ہے، جہاں پورا یورپ آزادی اور سلامتی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس لڑائی میں، ہم واحد ممکنہ انجام تک یوکرین کے ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

EU Leaders visit Ukraine: یورپی یونین کے رہنماؤں کی کیف میں زیلینسکی سے ملاقات

UK PM Visits in Ukraine: یوکرینی صدر زیلنسکی اور برطانوی وزیراعظم جانسن کیف کی سڑکوں پر نظر آئے

وہیں یہ بھی خبر موصول ہورہی ہے کہ یوکرین کے خارکیف میں دو مقامات سے روس نے اپنے فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اس کا اعلان کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان دونوں علاقوں میں یوکرین کے فوجیوں نے گزشتہ ہفتے میں کافی پیش رفت کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ فوجیوں کو بالاکلیہ اور ایزوم کے علاقے ڈونیسک کے علاقے میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔ ایزوم خارکیف میں روسی فوج کا ایک اہم اڈہ تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام ڈونباس کو آزاد کرانے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا، جو کہ سابق یوکرین کا ایک حصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.