ETV Bharat / international

Xi Jinping to Attend BRICS Summit چین کے صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے - ای ٹی وی بھارت اردو

چین کے صدر شی جن پنگ 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کریں گے اور جوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم مودی بھی شرکت کریں گے، جبکہ روسی صدر ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کریں گے۔

Xi Jinping
چین کے صدر شی جن پنگ
author img

By

Published : Aug 18, 2023, 7:22 PM IST

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صدر شی جن پنگ جنوبی افریقہ میں پندرہویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر صدر شی جن پنگ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

ہوا چون ینگ نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں صدر شی جن پنگ صدر رامافوسا کے ساتھ چین-افریقہ کے رہنماؤں کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ شی جن پنگ کا مارچ میں روس کا دورہ کرنے کے بعد یہ ان کا دوسرا بین الاقوامی دورہ ہوگا۔ چینی صدر نے اس سے قبل افریقہ کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے 2018 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے انگلش ناموں کا مخفف برکس کہلاتا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے روسی صدر ولادیمیر پوتن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں برکس گروپ کی توسیع ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ الجزائر، سعودی عرب، ارجنٹائن اور ایتھوپیا سمیت متعدد ممالک نے رسمی یا غیر رسمی طور پر اس گروپ میں شامل ہونے میں پہلے ہی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مسلسل تنازعات کے درمیان اپنی جغرافیائی سیاسی طاقت کو بڑھانے کی کوشش میں برکس فیملی میں شامل ہونے کے لیے مزید ہم خیال شراکت داروں کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ برازیل نے توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے گروپ کی اہمیت کم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.