ETV Bharat / international

China President شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب - شی جن پنگ نے تاریخ رقم کی

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کانگریس کے 20ویں اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد شی جن پنگ کو صدر منتخب کیا گیا۔ China New President

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب
شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 12:34 PM IST

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کانگریس کے 20ویں اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد شی جن پنگ کو ایک بار پھر صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے۔ وہ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ جن پنگ کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے 203 ارکان اور 168 متبادل ارکان نے شرکت کی۔ سیشن میں جن پنگ کو سی پی سی سنٹرل ملٹری کمیشن کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا۔ meeting of Communist Party of China Congress

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منتخب ہونے والے اراکین میں مسٹر جن پنگ، لی کیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہننگ، کائی کیو، ڈنگ زیو شیانگ اور لی ژی شامل ہیں۔ منعقدہ اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن کا بھی انتخاب کیا گیا۔ جس میں سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے نامزد کردہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ارکان کی حمایت کی۔ اس اجلاس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے ارکان کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Xi Jinping On Armed Forces شی جن پنگ نے قومی دفاع، فوج کو جدید بنانے پر زور دیا

سیشن نے 20ویں سی سی ڈی آئی کے پہلے مکمل اجلاس میں منتخب ہونے والے سینٹرل ڈسپلنری انسپکشن کمیشن (سی سی ڈی آئی) کے سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کی بھی منظوری دی۔ جن پنگ پارٹی کے بانی ماو زے تونگ کے بعد پہلے چینی رہنما ہیں جو تیسری مدت کے لیے اس عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔ چین میں اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والا رہنما ملک کا صدر اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا کمانڈر بھی ہوتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.