ETV Bharat / international

Queen Elizabeth Funeral آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا - world leaders in Queen Elizabeth funeral

ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ پیر کو ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج چیپل میں رائل والٹ میں دفن کر دیا گیا۔ دنیا بھر سے 500 سے زائد سربراہان مملکت آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن پہنچے تھے جہاں برطانیہ پر 70 سال تک حکمرانی کرنے والی آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ Queen Elizabeth funeral

world leaders are attending Queen Elizabeth funeral
آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 9:48 PM IST

Updated : Sep 26, 2022, 8:51 PM IST

لندن: ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو پیر کے روز ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج چیپل میں رائل والٹ میں دفن کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ کے لیے عوامی سوگ ختم ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے تابوت کے آخری دیدار کے لیے لندن کی سڑکوں پر لاکھوں افراد کی قطاریں لگی ہوئی تھی جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے اطراف سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ Queen Elizabeth funeral

دنیا بھر سے سربراہان مملکت آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن میں موجود ہیں جن میں امریکی صدر جو بائیڈن، چین کے نائب صدر وینگ کیشان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، جاپان کے بادشاہ ناروہیٹو سے لے کر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، کوک آئی لینڈ کے وزیر اعظم مارک براؤن، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارت کی صدر دروپدی مرمو سمیت متعدد اہم رہنما شامل ہیں۔

البتہ چند اہم سربراہان مملکت جیسے چین کے صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت چند اہم رہنما دعوت نامہ ملنے کے باوجود تقریب میں شرکت نہیں کر رہے جبکہ وینزویلا، شام اور افغانستان کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا کیونکہ ان ممالک کے برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی برطانیہ میں سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن پہنچے، انہوں نے کہا کہ ’برطانیہ کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ان کو 70 سال حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کا ساتھ ملا‘۔

Queen Elizabeth Funeral
آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

برطانیہ کے مختلف علاقوں اور کاؤنٹیز سے شہری رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ملکی کی آخری جھلک دیکھنے کے لیے لندن کی سڑکوں پر موجود ہیں۔ملکہ کے جنازے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور آخری رسومات کو سرکاری درجہ دیا گیا ہے۔آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جارہا ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہلی بار برطانیہ کی ملکہ کی آخری رسومات ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں۔برطانیہ میں یہ پہلا سرکاری جنازہ ہے جو منعقد کیا جارہا ہے۔

آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات دیکھنے کے لیے پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی اسکرینز لگائی گئی ہیں۔شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا کہ آج لاکھوں لوگ ان کی شاندار زندگی کو یادگار خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں جن میں ایک 64 سالہ ایلسٹر کیمبل بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Funeral of Queen Elizabeth ملکہ الزابتھ دوم کی آخری رسومات میں چین بھی مدعو، برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ ناراض

ایلسٹر کیمبل بنگس نے بتایا کہ وہ لندن جانے کے لیے آدھی رات کو اپنے گھر سے نکلے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں صرف ملکہ الزبتھ کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، ہم نے محسوس کیا کہ ہمیں بھی اس موقع پر یہاں ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے اوپر جب بھی بحران یا مشکل وقت آیا تو ملکہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔ ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال سے ایک جلوس کی صورت میں روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

برطانیہ کے نئے بادشاہ اور آنجہانی ملکہ الزبتھ کے بیٹے شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ ’والدہ کی آخری رسومات کے لمحات میں شرکت کے لیے آئے لاکھوں لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس غم کے وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔‘ یاد رہے ملکہ الزبتھ کا انتقال 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ میں واقع بالمورل میں ہوا تھا۔ (یو این آئی)

Last Updated : Sep 26, 2022, 8:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.