لندن: برطانیہ کے مرسی سائیڈ صوبے میں ہفتہ کو کرسمس کے موقع پر ایک پب میں نامعلوم شخص نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک خاتون کی موت اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔Woman Dead and Many Injured in UK
مرسی سائیڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا ’ہم نے والیسی ولیج میں ایک خاتون کی موت کے بعد قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی نصف شب والیسی ولیج ضلع میں پیش آیا۔'
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک نوجوان خاتون کو گولی لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ کئی دیگر زخمی ہوئے اور تین افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Toronto Shooting کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ، حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک
یو این آئی