ETV Bharat / international

US Weapons in Afghanistan افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے - خیبر پختونخواہ میں شدت پسندوں کا حملہ

خیبر پختونخواہ (کے پی) کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاک سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔US Weapons in Afghanistan

Weapons left by US in Afghanistan being used by militants against Pak security forces
افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 9:05 PM IST

پشاور: گزشتہ سال افغانستان سے نکلنے کے بعد امریکی فوج نے جو ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان اپنے پیچھے چھوڑا تھا وہ اب شدت پسند پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سماء ٹی وی کی خبر کے مطابق، خیبر پختونخواہ (کے پی) کے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔US Weapons in Afghanistan

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، انسپکٹر جنرل آف پولیس کا یہ تبصرہ خیبر پختونخواہ کے ایک علاقے میں شدت پسندوں کے ایک مہلک حملے کے ایک دن بعد آیا ہے، جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ انصاری نے کہا کہ 15 اگست 2021 کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان جیلوں میں بند بہت سے دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں نے امریکیوں کے چھوڑے گئے جدید ترین ہتھیار اٹھا لیے اور کے پی پولیس کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban Warns Pakistan پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، طالبان

تاہم، انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ کے پی پولیس دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس سے قبل بدھ کو خیبر پختونخواہ کے لکی مروت میں شدت پسندوں نے پولیس کی گشتی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 کانسٹیبل، ایک اے ایس آئی اور گاڑی کے ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس علاقے میں معمول کی گشت پر تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.