ETV Bharat / international

Zelensky in Washington ولادیمیر زیلنسکی امریکی فضائیہ کے طیارے سے واشنگٹن پہنچے - زیلنسکی کا دورہ امریکہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی فضائیہ کے طیارے سے واشنگٹن پہنچے۔ زیلنسکی کو لے جانے والے فضائی قافلے میں مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے ایک جاسوس طیارے کے ساتھ ساتھ ایف 15 جنگی طیارہ بھی تھا۔ Zelensky visit America

ولادیمیر زیلنسکی امریکی فضائیہ کے طیارے سے واشنگٹن پہنچے

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 9:01 AM IST

واشنگٹن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اپنے ملک سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی لانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نازک موڑ پر یوکرین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کس قدر اہم ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس نے زیلنسکی کے دورۂ امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین اور امریکہ دونوں امن نہیں چاہتے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1.85 ارب ڈالر فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے جس میں روسی حملوں سے بچنے کے لیے جدید میزائل سسٹم شامل ہے۔ امریکہ میں روسی سفیر نے کہا کہ اس سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور اس کے بُرے نتائج ہوں گے۔ منگل کو صدر زیلنسکی نے مشرقی یوکرین میں صف اول کے فوجیوں سے ملاقات کرتے ساتھ ہی واشنگٹن ڈی سی کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ بذریعہ ریل پولینڈ پہنچے اور پھر امریکی فضائیہ کے طیارے پر سوار ہوگئے۔ Zelensky arrived in Washington from US military aircraft

خیال ہے کہ زیلنسکی کو لے جانے والے فضائی قافلے میں مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے ایک جاسوس طیارے کے ساتھ ساتھ ایف 15 جنگی طیارہ بھی تھا۔ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی ان کے واشنگٹن دورے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں مگر بدھ کی صبح تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ بعد میں امریکی حکام نے حتمی طور پر بتایا کہ یوکرین کے سربراہ محفوظ راستے سے امریکہ کے دارالحکومت کی طرف گامزن ہیں۔ اس دورے کے حوالے سے کئی ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔ تاہم حتمی تیاریاں جلدی میں کی گئیں۔ 11 دسمبر کو دونوں صدور نے اس بارے میں گفتگو کی۔ پھر تین روز بعد زیلنسکی کو امریکہ آمد کی دعوت دی گئی۔ جیسے ہی ان کی جانب سے دورے کی تصدیق کی گئی تو حتمی منصوبے پر کام شروع ہوا۔

یہ حیران کن نہیں کہ صدر زیلنسکی کے سفر اور راستے سے متعلق سرکار کی طرف سے کوئی معلومات نہیں دی گئی تھی۔ پُرامن ماحول میں بھی کسی صدارتی دورے کی سکیورٹی سخت رکھی جاتی ہے۔ مگر اس بار تو جنگ جاری ہے جس میں انھیں کہیں زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ یوکرین کی فضائی حدود میں روسی میزائلوں کا خطرہ ہونے کے باعث زیلنسکی نے یوکرین سے پولینڈ کا خفیہ سفر بذریعہ ریل کیا۔ بدھ کو انھیں ایک سرحدی گاؤں کے ریلوے سٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔ پولینڈ کے مقامی میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک قافلہ زیلنسکی کے ساتھ چل رہا ہے اور پس منظر میں نیلی اور زرد یوکرینی ٹرین ہے۔ سیاہ شیورولے گاڑیوں کا قافلہ اس گروہ کا منتظر تھا۔ یہ کار امریکی حکومت کے پسندیدہ ماڈلز میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Zelensky Address to US Congress یوکرین زندہ ہے اور کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، زیلنسکی کا امریکی کانگریس سے خطاب

کئی مغربی رہنما اور اہلکار بذریعہ ریل یوکرینی دارالحکومت کیئو پہنچ کر زیلنسکی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ لیکن روسی مداخلت کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ زیلنسکی خود بیرون ملک گئے۔ فلائٹ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ امریکی ایئر فورس کا بوئینگ سی 40 بی زیلنسکی کو واشنگٹن لے گیا۔ اس طیارے نے مغرب میں 80 کلومیٹر دور ژیشوف ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔ یہ طیارہ شمال مغرب میں برطانیہ کی طرف گیا مگر بحیرہ شمال کی فضائی حدود میں داخلے سے قبل نیٹو کے جاسوس طیارے نے پورے خطے کو سکین کر لیا۔ خیال ہے کہ اس سمندر میں روسی آبدوزیں گشت کرتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.