ETV Bharat / international

غزہ کا دورہ 'اس وقت خطرناک' ہے: ایلون مسک - اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی

حماس نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک سے اسرائیل کی طرح غزہ کا دورہ کرنے اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی کو دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ تاہم ایلون مسک نے یہ کہتے ہوئے کہ، وہاں کی صورت حال اس وقت تھوڑی خطرناک نظر آتی ہے، غزہ کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔ Musk On Gaza Visit

Visit to Gaza a bit dangerous right now: Elon Musk

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 12:51 PM IST

واشنگٹن: ٹیسلا موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے کہا کہ اس وقت غزہ کی پٹی کا دورہ کرنا خطرناک ہے۔ ایلون مسک نے یہ بات حماس کے نمائندے کی جانب سے انہیں غزہ کے دورے کی دعوت دینے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے منگل کے روز ٹویٹر پر لکھا کہ "وہاں کی صورت حال اس وقت تھوڑی خطرناک نظر آتی ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک طویل مدتی خوشحال غزہ تمام فریقوں کے لیے اچھا ہے۔"

انہوں نے یہ تبصرہ بلومبرگ کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں کیا۔ دراصل امریکہ کی مالیاتی، سافٹ ویئر، ڈیٹا اور میڈیا کمپنی بلومبرگ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ حماس کے نمائندے نے مسک کو غزہ کا دورہ کرنے اور اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کو دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سینئر حکام نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو فلسطین میں غزہ کی پٹی کے دورے کی دعوت دی تھی تاکہ وہ آ کر اپنی آنکھوں سے اسرائیل کی جانب سے کی گئی تباہی کا نظارہ کریں۔ حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ہم نے ایلون مسک کو غزہ آنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی تباہی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا نیٹ ورک غزہ کی پٹی میں تنازعات سے متعلق مواد سے ہونے والی اپنی تمام آمدنی اسرائیلی اسپتالوں اور فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والی ایک بین الاقوامی انسانی تنظیم کو عطیہ کرے گا۔

(یواین آئی/اسپوتنک)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.