ETV Bharat / international

Conference on Afghanistan: ازبکستان افغانستان پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

ازبک وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس 25 سے 26 جولائی 2022 تک ملک کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوگی۔ Conference on Afghanistan یہ کانفرنس افغانستان کے استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Uzbekistan to host international conference on Afghanistan in July
ازبکستان افغانستان پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 4:10 PM IST

تاشقند: ازبکستان 25-26 جولائی کو افغانستان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا۔ ازبک وزارت خارجہ نے جمعہ کو بتایا کہ اس کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ International Conference on Afghanistan

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس 25 سے 26 جولائی 2022 تک ملک کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوگی۔ جس میں 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود شرکت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس افغانستان کے استحکام، سلامتی اور میں طویل مدت جاری جد و جہد کے بعد وہاں معمول کی صورت حال کی بحالی کے کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کے طریقہ کار میں ملک کے انٹیگریشن کو فروغ دینے کی کوششوں اور نقطہ نظر تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں افغانستان کے مستقبل پر پڑوسی ممالک کی یک روزہ کانفرنس

Moscow Format Talks: ماسکو میں افغانستان سے متعلق عالمی کانفرنس

قابل ذکر ہے کہ 2018 اور 2021 میں، ازبکستان نے افغانستان پر اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنسوں کی میزبانی کی جس میں ’’امن کا عمل، سکیورٹی تعاون اور علاقائی رابطہ‘‘ اور "مرکزی اور جنوبی ایشیا: علاقائی رابطہ، چیلنجز اور مواقع" موضوعات تھے، واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ وہاں حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.