ETV Bharat / international

Uzbekistan SCO Summit شہباز شریف کی پوتن سے ملاقات، پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن - سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم

ازبکستان کے سمرقند میں ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ Uzbekistan SCO Summit

Putin Shehbaz Sharif Meet
شہباز شریف کی پوتن سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 9:02 PM IST

سمرقند: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ روس پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعہ گیس سپلائی ممکن ہے۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق ولادیمیر پوتن نے یہ اشارہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دورن کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Uzbekistan SCO Summit

  • Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Russian President H.E Vladimir Putin shake hands ahead of their meeting in Samarqand Uzbekistan. pic.twitter.com/lQHKeGEfQe

    — Prime Minister's Office (@PakPMO) September 15, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے ازبکستان پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف موجود ہیں۔ سمرقند ایئرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ ازبکستان پہنچتے ہی وزیراعظم سمرقند ایئرپورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس گئے جہاں نہ صرف انہوں نے مسجدِ خضر بلکہ اسلام کاری-موف کے مزار پر حاضری دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and President of Uzbekistan Shavkat Mirziyoyev arrive at Congress Centre to hold delegation level bilateral meeting pic.twitter.com/lwpPCqFiM6

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی، اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ بعد ازں، وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان قابل اعتماد اور تعمیری اعلیٰ سطح رابطوں، بین الپارلیمانی روابط، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (یو این آئی)

  • Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif visited Hazrat Khizar complex and Tomb of Islam Karimov in Samarkand, Uzbekistan pic.twitter.com/oR56womPxh

یہ بھی پڑھیں:

Uzbekistan SCO Summit ایس سی او سربراہی اجلاس آج سے شروع، سربراہان کے درمیان دوطرفہ ملاقاتیں متوقع

SCO summit in Samarkand نریندر مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.