ETV Bharat / international

US Old Woman Missing تیس سال قبل مردہ قرار دی جانے والی امریکی خاتون زندہ نکلی - امریکہ میں لاپتہ خاتون زندہ ملی

امریکہ میں ایک خاتون 30 سال قبل لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اب وہ خاتون پورٹو ریکو کے ایک نرسنگ ہوم میں پائی گئی ہے۔ خاتون کی عمر 82 سال ہو گئی ہے۔ Missing Woman Found Alive in US

تیس سال قبل مردہ قرار دی جانے والی امریکی خاتون زندہ نکلی

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 7:34 AM IST

واشنگٹن: امریکہ میں 30 سال پہلے پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ زندہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سال قبل پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ اسے آخری بار 1992 میں پٹسبرگ، پنسلوانیا میں دیکھا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے کے بعد خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ملنے پر اسے قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون زندہ اور پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پیٹریشیا لاپتہ ہونے سے قبل لفٹ آپریٹر کا کام کررہی تھیں اور اسی وقت ان میں شیزوفرینیا کے آثار پیدا ہوچکے تھے۔ خیال یہ ہے کہ وہ ایک بحری جہاز کے ذریعے پورٹوریکو گئیں اور وہاں بھی تبلیغ کے لیے جارہی تھیں۔ اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ انہیں پہچانے یا نہیں، پھر بھی وہ پیٹریشیا سے ملکر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔

  • NOW: Ross Township Police announce they have located Patricia Kopta, a woman who went missing from the area in 1992. She was found in a care home in Puerto Rico. Her husband and sister are here for a news conference today. pic.twitter.com/q3l3uA1grm

    — Shelby Cassesse (@ShelbyCassesse) March 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے خاتون کے اہلخانہ کو چند روز قبل بتایا ہے کہ پیٹریشیا کوپٹا کا سراغ مل گیا ہے وہ اس وقت امریکی ریاست پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں ہے۔ اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83 برس ہے اور ڈیمنشیا کی مرض میں مبتلا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لاپتہ ہونے کے سات برس بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پیٹریشیا کے شوہر86 سالہ باب کوپٹا نے 30 سال بعد بیوی کے زندہ ہونے کی نوید سن کر کہا کہ انہیں یہ جان کر سکون ملا ہے کہ ان کی بیوی زندہ ہیں اور انہیں مارکر کسی جگہ نہیں پھینکا گیا ہے۔ باب نے یہ بھی کہا کہ انہیں اور اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ وہ پورٹو ریکو میں کہیں موجود ہیں اور زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Snake Bitten A Youth In UP سانپ کے کاٹنے سے مرنے والا نوجوان پندرہ سال بعد زندہ لوٹ آیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.