ETV Bharat / international

Russia Ukraine War امریکہ نے یوکرین پر روس کے نئے میزائل حملوں کی مذمت کی

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 6:41 PM IST

امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدے دارنے یوکرین پرروس کے تازہ میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور کیف کے لیے واشنگٹن کی حمایت کااعادہ کیا ہے۔ روس نے گذشتہ ہفتےاعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کے جنوبی شہرخیرسن سے اپنی فوج واپس بلارہا ہے۔امریکہ کے دفاعی حکام نے روس کی اس پسپائی کی تصدیق کی ہے اور اس کا عین الیقین مشاہدہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردارکیا ہے کہ ابھی یوکرین میں سخت لڑائیاں باقی اورہونے والی ہیں۔ Russia missile attacks on Ukraine

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدے دارنے یوکرین پرروس کے تازہ میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور کیف کے لیے واشنگٹن کی حمایت کااعادہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کے خلاف روس کے تازہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ان میں دارالحکومت کیف میں رہائشی عمارتوں اور ملک بھرمیں دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سلیوان کا کہنا تھاکہ روس دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔US condemns Russia missile attacks on Ukraine

ادھریوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف سمیت ملک بھرمیں میزائلوں کی بوچھاڑکی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور زیادہ ترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ روس نے گذشتہ ہفتےاعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کے جنوبی شہرخیرسن سے اپنی فوج واپس بلارہا ہے۔امریکہ کے دفاعی حکام نے روس کی اس پسپائی کی تصدیق کی ہے اور اس کا عین الیقین مشاہدہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردارکیا ہے کہ ابھی یوکرین میں سخت لڑائیاں باقی اورہونے والی ہیں۔

جیک سلیوان نے کہا کہ روس کے یہ حملے صدرولادی میرپوتین کی یوکرین میں جنگ کے عدم استحکام کے اثرات کے بارے میں خدشات کومزید تقویت دیں گے۔انھوں نے یوکرین کے عوام کی اپنی خودمختاری اور جمہوریت کے دفاع کے لیے جرآت وبہادری کی تعریف کی اور کہا کہ’’امریکا کیف کو اپنے دفاع کے لیے درکار فضائی دفاعی نظام اور دیگر مددمہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ہم یوکرین کے ساتھ اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک اس کی ضرورت ہے‘‘۔

سلیوان نے اس ماہ کے اوائل میں یوکرین کا اچانک دورہ کیا تھا ،جہاں انھوں نے مبیّنہ طور پر یوکرین کے عہدے داروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ وہ روس کے ساتھ بات چیت سے انکارکے مؤقف میں نرمی پیدا کریں۔ لیکن امریکہ نے اس کی اطلاع سامنے آتے ہی فوری طورپراس بیانیے کو درست کرنے کی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ یوکرین کو کرناہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کب اور کیسے بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.