ETV Bharat / international

US Airstrikes in Somalia صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے تیس عسکریت پسند ہلاک - صومالیہ میں امریکی فضائی حملہ

امریکی فوج نے صومالی شہر میں ایک بڑا حملہ کیا، جس میں الشباب کے 30 عسکریت پسند مارے گئے۔ امریکہ کے افریقہ کمانڈ کے مطابق اس حملے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ Al Shabaab militants killed in Somalia

صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے تیس عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:38 AM IST

موغادیشو: امریکی فوج کے حملے میں وسطی صومالی شہر کے گلکاڈ کے قریب الشباب کے تقریبا 30 عسکریت پسند مارے گئے۔ امریکہ کے افریقہ کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ یہ حملہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 260 کلومیٹر شمال مشرق میں گلکاڈ کے قریب ہوا۔ امریکی افریقہ کمانڈ نے اندازہ لگایا کہ کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ امریکی افواج نے صومالیہ کی نیشنل آرمی کی حمایت میں بڑے پیمانے پر اپنے دفاع میں حملہ کیا۔ ایک دفاعی اہلکار کے مطابق فضائی حملے کے وقت امریکی افواج زمین پر موجود نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ مئی 2022 میں امریکی صدر جو بائیڈن نے عسکریت پسند تنظیم کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں امریکی فوجیوں کو خطے میں دوبارہ تعینات کرنے کے لیے پینٹاگون کی درخواست کو منظور کیا۔ اس کے بعد سے امریکہ نے صومالی حکومت کی حمایت جاری رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 202 میں امریکی فوج نے صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ الشباب گروپ کے چھ عسکریت پسندوں کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔ افریقی کمانڈ نے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ "الشباب کے چھ وسکریت پسند مارے گئے ہیں اور اس حملے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: US Airstrikes in Somalia صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں الشباب کے چھ عسکریت پسند ہلاک

حالیہ مہینوں میں امریکی فوج نے خطے میں کئی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں الشباب کے درجنوں عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 2022 میں موغادیشو کے شمال مغرب میں تقریباً 218 کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی حملے میں الشباب کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ نومبر میں الشباب کے 17 عسکریت پسندوں کو موغادیشو سے تقریباً 285 کلومیٹر شمال مشرق میں ہلاک کیا گیا تھا، جب کہ دسمبر میں ایک اور امریکی حملے میں الشباب کے چھ عسکریت پسند مارے گئے تھے، جو دارالحکومت سے تقریباً 150 میل شمال مشرق میں واقع کدیل قصبے کے قریب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.