ETV Bharat / international

US Special Envoy Meets Dr Abdullah Abdullah: افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندہ کی افغان لیڈر ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے ملاقات - افغانستان کی صورت حال

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ تھامس ویسٹ نے افغانستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ US special Envoy meets Dr Abdullah Abdullah

US special envoy on Afghanistan thomas west meets Afghan top leader Dr Abdullah Abdullah in india
افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندہ کی افغان لیڈر ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے ملاقات
author img

By

Published : May 26, 2022, 5:12 PM IST

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ تھامس ویسٹ نے بھارت میں افغانستان کے سینیئر رہنما اور امن کونسل برائے قومی مفاہمت کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فریقین نے افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال خاص طور پر دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ US special Envoy meets Dr Abdullah Abdullah

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

ایک ٹویٹ میں تھامس ویسٹ نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ افغانستان کے اہم مسائل پر بات کی ہے جس میں افغانستان کے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات، دہشت گردی کے خطرات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، معاشرے میں خواتین کے بنیادی کردار اور ملک میں انسانی صورتحال شامل ہے۔ ویسٹ نے مزید کہا ہے کہ وہ مستقبل میں دیگر افغان رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ تھامس ویسٹ نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے کچھ اعلیٰ بھارتی حکام سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Hamid Karzai on Taliban Hijab Decree: طالبان کے احکامات سے افغانستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، حامد کرزئی کا بیان

قابل ذکر ہے کہ تھامس ویسٹ نے افغانستان کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کے لیے بھارت کی تعریف کی۔ خصوصی نمائندے نے ہندوستان اور دیگر اقوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا جو افغان عوام کی حمایت کے اس مشترکہ مقصد کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز نئی دہلی میں افغانستان پالیسی پر تفصیلی بات چیت کے لیے سفیر اور ان کی ٹیم کی میزبانی کے لیے جوائنٹ سکریٹری جے پی سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندہ نے ٹویٹ کیا کہ "بھارت اہم انسانی امداد فراہم کر رہا ہے، اور افغان عوام کی مدد کے لیے بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت اور خطے میں دیگر لوگوں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.