ETV Bharat / international

Gun Violence Bill: امریکی سینیٹ میں گن کنٹرول سے متعلق بل منظور - امریکہ میں فائرنگ کے واقعات

امریکی سپریم کورٹ نے نیویارک کے ریاستی قانون کو مسترد کردیا جس میں شہریوں کو عوامی مقامات پر بھی اسلحہ لے جانے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد امریکی سینیٹروں نے گن کنٹرول کے متعلق ایک بل منظور کر لیا ہے۔ US Senate passes gun violence bill جس بل کا مقصد بندوق سے ہونے والے تشدد پر پابندی لگانا تھا۔

US Senate passes landmark gun violence bill
امریکی سینیٹ میں گن کنٹرول کے متعلق بل منظور
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:43 PM IST

ماضی قریب میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے متعدد واقعات کے تناظر میں پارلیمنٹ نے جمعرات کو آسانی سے گن کنٹرول کے متعلق ایک بل کی منظوری دے دی جس کا مقصد بندوق کے تشدد کو روکنا تھا۔ US Senate passes gun violence bill ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں گن کنٹرول کے حوالے سے اپنی نوعیت کا یہ سب سے اہم فیصلہ ہے۔ سینیٹ میں بل کو 65 کے مقابلے 33 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ بل کی منظوری کے لیے 60 ووٹ درکار تھے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے تمام 50 ارکان اور ریپبلکن پارٹی کے 15 ارکان نے آزاد حامیوں کے علاوہ اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔ اب اس بل کو منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا اور وہاں پر بھی اس بل کی منظوری کے قوی امکان ہیں۔

ملک میں بندوق کے تشدد کے خلاف گزشتہ چند دہائیوں میں قانون سازوں کی طرف سے اٹھایا گیا یہ سب سے بڑا قدم ہے۔ ریپبلکن پارٹی برسوں سے اسلحے کی فروخت پر پابندی کی ڈیموکریٹک کوششوں میں رکاوٹ بنتی رہی تھی لیکن نیویارک اور ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعات کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ساتھ کچھ ریپبلکن قانون سازوں نے اس بار فیصلہ کیا کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی غیر فعالی اب قابل قبول نہیں ہے۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد دونوں جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے اس بل کو متعارف کرانے پر اتفاق کیا، تاکہ ملک میں اس قسم کی خونریزی دوبارہ نہ ہو۔ بل کے تحت کم عمر بندوق خریدنے والوں کے پس منظر کی جانچ پڑتال کو سخت کیا جائے گا اور ریاستوں کو خطرناک سمجھے جانے والے لوگوں سے ہتھیار واپس لینے کا اختیار دیا جائے گا۔اس کے علاوہ، اسکول کی حفاظت، ذہنی صحت اور تشدد کی روک تھام کے لیے مقامی پروگراموں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: US Gun Control: امریکی سینیٹرز بندوق کے قوانین کو سخت کرنے پر متفق

اس سے قبل امریکہ کی سپریم کورٹ نے نیویارک کے اس قانون کو مسترد کر دیا جس میں عوامی مقامات پر اپنے دفاع کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر سخت پابندی عائد کی گئی تھی۔ نیویارک کے علاوہ امریکہ کی چھ دیگر ریاستوں میں بھی اسی سے ملتے جلتے قوانین موجود تھے۔ عدالت نے تین کے مقابلے چھ ججز کے فیصلے میں نیویارک کے 108 سال پرانے قانون کو برقرار رکھا جس میں عوامی مقامات پر ہتھیار رکھنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے حق کو محدود کیا گیا تھا۔ کچھ لوگوں نے عدالت کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اب ہتھیار رکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.