ETV Bharat / international

Blinken and Lavrov Meet یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفعہ امریکی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات - امریکی وزیر خارجہ کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

روس یوکرین تنازعہ کے شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے آمنے سامنے ملاقات ہوئی ہو۔ یہ ملاقات نئی دہلی میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات 10 منٹ سے بھی کم وقت تک جاری رہی۔

US Secy of State Blinken, Russian FM Lavrov meet at G 20 meeting sidelines
یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفعہ امریکی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 8:55 PM IST

نئی دہلی: جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو نئی دہلی میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مختصر ملاقات کی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زرخووا کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے جی 20 اجلاس کے دوسرے دوسرے سیشن کے دوران وزیرخارجہ لاوروف سے رابطہ کے لیے کہا اور پھر ان کا رابطہ ہوا۔ ایک سال قبل روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی آمنے سامنے ملاقات تھی۔ اس جنگ نے امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک اور روس کے درمیان کشیدگی کو جنم دیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے اس بات چیت سے واقف محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 10 منٹ سے بھی کم وقت کی گفتگو کے دوران، بلنکن نے روس پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو معطل کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے اور امریکی شہری پال وہیلن کی رہائی کے لیے امریکی تجویز کو قبول کریں۔جو 2018 کے اواخر سے زیر حراست ہیں۔ بلنکن نے لاوروف کو بتایا کہ جوہری معاہدہ دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سلامتی کے مفاد میں ہے، کیونکہ دنیا ہم سے توقع رکھتی ہے کہ جب جوہری سلامتی کا معاملہ ہو تو ہم ذمہ داری سے برتاؤ کریں۔امریکی اخبار نے رپورٹ کیا کہ بلنکن نے یوکرین کی امن تجویز کے لیے واشنگٹن کی حمایت کی بھی تصدیق کی جو تجویز ملک کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق، نئی دہلی میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے، روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ مغرب نے G20 کے فائنل اعلامیے میں نورڈ اسٹریم دھماکوں کی تحقیقات کی ضرورت سے متعلق روس کی تجویز کو شامل کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے [مغربی ممالک] نے اس تناظر میں ایک اور حقیقت کو بھی ماننے سے انکار کر دیا، جو اس کے بعد سے رونما ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ دستاویز میں غیر جانبدارانہ اور ایماندارانہ تحقیقات کی ضرورت کو شامل کرنے کی ہماری تجویز کو ہمارے مغربی شراکت داروں نے واضح طور پر مسترد کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین تنازع پر جی 20 کے ارکان کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے حتمی اعلامیہ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.