ETV Bharat / international

US on Slain Al Jazeera Journalist: الجزیرہ صحافی کی موت کیلئے ممکنہ طور پر اسرائیلی فائرنگ ذمہ دار، امریکہ - الجزیرہ صحافی کے ہلاکت کی تفتیش

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی صحافی شیرین ابوعاقلہ Journalist Shireen Abu Akleh کی موت کے لیے ممکنہ طور پر اسرائیلی فائرنگ ذمہ دار ہے، لیکن گولی سے متعلق تفتیش کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ US on Slain Al Jazeera journalist

Journalist Shireen Abu Akleh
الجزیرہ کی صحافی شیرین ابوعاقلہ
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 8:47 PM IST

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آزاد تفتیش کار الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ Journalist Shireen Abu Akleh کو مارنے والی گولی کی اصلیت کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اس کی موت کے لیے ممکنہ طور پر ذمہ دار تھی۔ US on Slain Al Jazeera journalist

محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق بیلسٹک ماہرین ( اسلحہ کی جانچ کرنے والی ٹیم) نے طے کیا کہ گولی بری طرح سے خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے کوئی واضح نتیجہ نہیں نکل سکا"۔ امریکی سکیورٹی کوآرڈینیٹر نے، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کی تحقیقات کا انکشاف کرتے ہوئے پیر کے روز یہ بھی کہا کہ تفصیلی فرانزک تجزیے میں یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں دکھائی دیتی ہے کہ فائرنگ جان بوجھ کر کی گئی تھی۔

فارنزک جانچ میں ابو عاقلہ کی ہلاکت کے بارے میں کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہنے پر ایک سینیئر فلسطینی اہلکار نے الزام لگایا کہ امریکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ جب کہ فلسطینی حکام، اور بہت سے حقوق کے گروپ اور میڈیا ادارے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ الجزیرہ کی صحافی ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوج نے ہی ہلاک کیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اس کے پاس جمع کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابو عاقلہ کو جس گولی سے ہلاک کیا گیا وہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے چلائی گئی تھی۔ کئی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے یروشلم میں پیدا ہونے والی ابو عاقلہ کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Journalist Shireen Abu Akleh: الجزیرہ کی صحافی کو لگنے والی گولی امریکا کے حوالے کر دی گئی، فلسطین

UN on Slain Al Jazeera Journalist: صحافی شیرین ابوعاقلہ اسرائیلی فورسیز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئیں، اقوام متحدہ

Palestinian Probe on Slain Al Jazeera Journalist: اسرائیلی فورسز نے ابوعاقلہ کو جان بوجھ کر گولی ماری، فلسطینی رپورٹ

قابل ذکر ہے کہ الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابو عاقلہ کو ہلاک کرنے والی گولی مئی میں تحقیقات کے لیے امریکی ٹیم کے حوالے کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے بتایا کہ گولی اسرائیلی حکام کو نہیں دی جائے گی کیونکہ فلسطینی حکام نے اسے امریکا کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ یروشلم میں پیدا ہونے والے الجزیرہ کی 51 سالہ صحافی شرین ابو عاقلہ کو 11 مئی کو اس وقت سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ شمالی مغربی کنارے میں جینین پناہ گزین کیمپ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.