ETV Bharat / international

US Russia Prisoner Swap امریکہ روس نے قیدیوں کا تبادلہ کیا

متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی ہوائی اڈے پر روسی شہری وکٹر باؤٹ اور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کا تبادلہ ہوا۔ US Russia Prisoner Swap

امریکہ روس نے کیا قیدیوں کا تبادلہ
امریکہ روس نے کیا قیدیوں کا تبادلہ
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 10:40 AM IST

ماسکو: متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی ہوائی اڈے پر روسی شہری وکٹر باؤٹ اور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کا تبادلہ ہوا۔ یہ اطلاع روس کی وزارت خارجہ نے دی ہے۔ جمعرات کو ٹیلیگرام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں، وزارت نے کہا ’’واشنگٹن نے تبادلے کے منصوبے میں باؤٹ کو شامل کرنے پر بات چیت کرنے سے صاف طور پر انکار کر دیا۔ اس کے باوجود روس نے اپنے ہم وطنوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھا‘‘۔ امریکہ کی جانب سے بھی قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کی گئی ہے۔ United States swap prisoner with Russia

واضح رہے کہ ڈبلیو این بی اے اسٹار برٹنی گرائنر کو فروری 2022 میں ماسکو کے ہوائی اڈے پر اس کے سامان میں بھانگ کے تیل سے بھرے کارتوس ملنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا اور اگست میں اسے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں نو سال قید اور دس لاکھ روبیل ( 15,773 لاکھ امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Prisoner Swap قیدی تبادلے میں فعال کردار کیلئے پوتن اور زیلنسکی نے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا

وہیں امریکہ کی درخواست پر تھائی لینڈ کی پولیس نے 2008 میں روسی اسلحہ کے ہتھیاروں کے کاروباری کٹر باؤٹ کو ایک غیر ملکی دہشت گرد گروہ کو اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں بنکاک میں گرفتار کیا تھا۔ اسے 2010 میں امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا اور 2012 میں اسے 50 لاکھ امریکی ڈالر کے جرمانے کے ساتھ 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.