ETV Bharat / international

US releases Iran funds امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایران کے منجمد فنڈز میں چھ بلین ڈالر جاری کر دیے - امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے

امریکی محکمہ خارجہ کی دستاویز میں سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ منجمد ایرانی فنڈز کو ریلیز کرنا امریکہ کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے سلسلے میں یہ اقدام عمل میں آیا ہے۔

US releases $6 billion in frozen Iran funds
امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایران کے منجمد فنڈز میں چھ بلین ڈالر جاری کر دیے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 13, 2023, 10:04 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے 6 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی فنڈز کی جنوبی کوریا سے قطر منتقلی کی اجازت دینے کیلئے پہلے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے سلسلے میں یہ اقدام عمل میں آیا ہے۔ امریکی دستاویز کے مطابق امریکہ نے جنوبی کوریا سے قطر کو 6 ارب ڈالر کے ایرانی فنڈز کی منتقلی کی اجازت دینے کے لیے پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی دستاویز میں سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنا امریکہ کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ امریکی کانگریس کی کمیٹیوں کو بھیجی گئی دستاویز میں پہلی بار امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ 5 امریکی شہریوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے معاہدے کے تحت امریکہ میں زیر حراست 5 ایرانیوں کو رہا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت ایران نے امریکہ کے 5 شہریوں کو جیل سے رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا۔ رہائی کے بعد نظر بند کیے گئے 5 میں سے 3 قیدیوں کے نام سیامک نمازی، عماد شرغی اور مراد طہباز بتائے گئے تھے جبکہ باقی 2 کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

51 سالہ سیامک نمازی کو پہلی بار 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں سکیورٹی الزامات پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ 58 سالہ عماد شرغی کی بہن کے مطابق بھائی کو اپریل 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 67 سالہ تاجر اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ماہر مراد طہباز کو جنوری 2018 میں ماحولیاتی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بار بار مطالبہ ہے کہ قیدیوں کو مکمل طور پر رہا کیا جائے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.