ETV Bharat / international

Killing of four Muslims in New Mexico: نیومیکسکو میں چار مسلمانوں کا قتل، امریکی صدر جو بائیڈن کی مذمت - Muslims in New Mexico

نیو میکسکو کی ریاست میں چار مسلمانوں کے حالیہ قتل پر امریکی صدر جو بائیڈن US President Joe Biden نے کہا کہ ’میں البوکرک میں چار مسلمانوں کے ہولناک قتل سے ناراض اور غمزدہ ہوں۔ میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ان نفرت انگیز حملوں کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ Killing of four Muslims in New Mexico

US President Joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 4:19 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن US President Joe Biden نے نیو میکسیکو کی ریاست میں چار مسلمانوں کے حالیہ قتل Killing of four Muslims in New Mexico کی مذمت کی ہے جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نفرت انگیز جرم ہو سکتا ہے۔ بائیڈن نے اتوار کے روز ٹویٹر پر کہا "میں البوکرک میں چار مسلمانوں کے ہولناک قتل سے ناراض اور غمزدہ ہوں۔ جب کہ ہم مکمل تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں، میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ان نفرت انگیز حملوں کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

امریکی صدر کا ٹویٹ
امریکی صدر کا ٹویٹ

نیو میکسکو کے سب سے بڑے شہر البوکرک میں پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ تین مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہمیں گزشتہ جمعہ کی رات ایک اور مسلم شخص کے قتل کا پتہ چلا ہے، اس کی لاش لوتھران فیملی سروسز کے دفتر کے قریب سے برآمد ہوئی جو پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جمعہ کے قتل کا تعلق جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے تین حالیہ قتل سے بھی ہو سکتا ہے۔ ایک مقامی اخبار ابوکرک جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ چوتھے قتل کے بعد لوگ خوفزدہ ہونے لگے ہیں، چاروں مقتولین پاکستانی اور افغان نژاد ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق چار ہلاکتوں میں سے دو پاکستانی تھے، ایک 27 سالہ محمد افضل حسین جس کی لاش یکم اگست کو ملی تھی اور ایک 41 سالہ آفتاب حسین کی لاش 26 جولائی کو ملی تھی۔پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں سینٹرل ایونیو کے قریب جنوب مشرقی البوکرکی میں مارے گئے۔ البوکرک پولیس نے کہا کہ تفتیش کار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ قتل افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شخص محمد احمدی کی موت سے جڑا ہوا تو نہیں ہے، جسے 7 نومبر 2021 کو قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر ان کے پاس حال ہی میں ہونے والے 4 مسلم افراد کے قتل کے بارے میں کوئی بھی اطلاعات ہیں تو شیئر کریں اور مزید کہا کہ ایف بی آئی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے۔ نیو میکسیکو کی گورنر مشیل لوجن گریشم نے ان ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "مکمل طور پر ناقابل برداشت" قرار دیا، اور کہا کہ وہ تحقیقات میں مدد کے لیے ریاستی پولیس کے اضافی افسران کو البوکرک بھیج رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Anti India Resolution in Congress: امریکی قانون ساز الہان عمر نے کانگریس میں بھارت مخالف قرارداد پیش کی

Biden Signs Gun Control Bill: امریکی صدر جو بائیڈن نے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیے

انہوں نے کہا، "ہم البوکرک اور عظیم تر نیو میکسکو کی مسلم کمیونٹی کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔" کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز، جو کہ ریاستہائے متحدہ میں شہری حقوق کا سب سے بڑا مسلم گروپ ہے، نے قاتل یا قاتلوں کی گرفتاری کا باعث بننے والی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10,000 ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے۔شہر کی مسلم کمیونٹی میں خوف کا ماحول تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نیو میکسکو کے اسلامک سنٹر کے پبلک افیئرز کے ڈائریکٹر طاہر گوبا نے البوکرک جرنل کو بتایا، اب لوگ گھبرانے لگے ہیں۔

اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں، بالخصوص اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی آپ کا گھر تک تعاقب نہیں کر رہا اور رات کو تنہا باہر جانے سے گریز کریں، یہ خاص طور پر شہر کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے ہمارے اراکین کے لیے اہم ہے جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.