ETV Bharat / international

Biden's Eid Message عید الفطر کے پیغام میں امریکی صدر کا اسلاموفوبیا سے لڑنے کا عزم

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 9:15 PM IST

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ رمضان اور عید کے دوران دکھائی جانے والی 'سخاوت' سے متاثر ہوئے جب مسلمان ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ 'ہمیں اس سال ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں عید الفطر منانے پر فخر ہے تاکہ متاثر کن مسلمان امریکیوں کی عزت کی جاسکے جو ہمارے ملک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔' ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق اسلام امریکہ میں عیسائیت اور یہودیت کے بعد تیسرا سب سے بڑا مذہب ہے،

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ اسلامو فوبیا کو نفرت کے نظریے کے طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’جب ہم اس عید کی برکات کو منا رہے ہیں تو آئیے اپنے آپ سے امن قائم کرنے اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہونے کے لازوال کام کا بھی دوبارہ عہد کریں۔'

انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس اور متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ ایک بین الایجنسی ٹاسک فورس قائم کی اور ہر امریکی کو مزید جامع قوم بنانے کی ترغیب دی۔ رواں سال اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا عالمی دن منایا، چونکہ پاکستان نے اس تجویز کا آغاز کیا تھا اس لیے اسے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پہلے مشاہدے کی صدارت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

15 مارچ کا دن اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ 2019 کرائسٹ چرچ کی مسجد پر فائرنگ کی برسی کا دن ہے، جس میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔تاہم امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پیغام میں ان لوگوں کو یاد کرنے پر توجہ مرکوز کی جو تشدد اور ظلم و ستم کی وجہ سے عید پر اپنے گھروں سے دور تھے۔ انہوں نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ 'جیسا کہ ہم جشن منارہے ہیں، ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو تنازعات، تشدد، ظلم و ستم یا انسانی بحرانوں کی وجہ سے اپنے گھروں کی حفاظت اور آرام میں ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔'

عید کے موقع پر انہوں نے اپنے پیاروں سے جدا ہونے والوں کو یقین دلایا کہ امریکہ ٹوٹے ہوئے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ امن، انصاف اور سب کے لیے مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے اپنے عزم میں اٹل ہے، ہم آپ کو خوشیوں بھری عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہیں۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ رمضان اور عید کے دوران دکھائی جانے والی ’سخاوت‘ سے متاثر ہوئے جب مسلمان ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’ہمیں اس سال ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں عید الفطر منانے پر فخر ہے تاکہ متاثر کن مسلمان امریکیوں کی عزت کی جاسکے جو ہمارے ملک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔‘ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق اسلام امریکہ میں عیسائیت اور یہودیت کے بعد تیسرا سب سے بڑا مذہب ہے، امریکہ میں کل 35 لاکھ مسلمان آباد ہیں جو امریکہ کی کل آبادی کا تقریباً 1.1 فیصد ہیں۔امریکی مسلمان امریکہ میں نسلی لحاظ سے متنوع مذہبی گروہوں میں سے ایک ہیں جن کی کوئی اکثریت نہیں ہے، 25 فیصد سیاہ فام، 24 فیصد سفید فام، 18 فیصد ایشیائی، 18 فیصد عرب، 7 فیصد مخلوط نسل اور پانچ فیصد ہسپانوی ہیں۔ورجینیا کی فیئر فیکس کاؤنٹی نے اس سال عید کو اسکول کی چھٹی کے طور پر تسلیم کیا ہے، ایک ہائی اسکول ٹیچر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس عید پر مجھے عید کی نماز کے بعد کام پر واپس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 انتونیو گوتریس، جسٹن ٹروڈو سمیت مختلف شخصیات نے عیدالفطر پر مبارکباد پیش کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.