ETV Bharat / international

US Navy Seized Missile Fuel امریکی بحریہ کا دعویٰ، ایران سے یمن جانے والا ستر ٹن بارودی ایندھن ضبط

امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے لیے ایران کو بھیجی گئی کھادوں کی بوریوں میں چھپا کر رکھے 70 ٹن بارودی ایندھن کو ضبط کیا ہے۔ S Navy seized missile fuel

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 16, 2022, 10:47 PM IST

واشنگٹن: امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے لیے ایران کو بھیجی گئی کھادوں کی بوریوں میں چھپا کر رکھے 70 ٹن بارودی ایندھن کو ضبط کیا ہے۔ یمن میں جاری طویل جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کثیر مقدار میں میزائلوں کے علاوہ بارودی ایندھن بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔S Navy seized missile fuel

یہ کامیاب کارروائی آٹھ نومبر کو خلیج اومان میں کی گئی ہے۔ جہاں امریکی ساحلی محافظوں کے جہاز 'یو ایس سی جی سی جان شیورمین' اور گائڈڈ میزائلوں کو تباہ کرنے صلاحیت رکھنے والے 'یو ایس ایس دی سلیوان' خلیج اومان میں ایک لکڑی کے بنے روایتی جہاز کو روکا اور تلاشی لی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جہاز کی تلاشی کا یہ عمل ایک ہفتے تک جاری رہا ۔ اس دوران اسلحے سے بھرے بیگ ملے، جنہیں یوریا کھاد کی بوریوں میں چھپایا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ جہاز پر مجموعی طور ایک سو ٹن یوریا کھاد کی بوریاں لادی گئی تھیں۔ واضح رہے یوریا کھاد بھی بارود مواد کی تیاری کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق جہاز سے پکڑے گئے بارودی ایندھن سے ایک درجن سے زائد درمیانی رینج کے بلاسٹک میزائل بنائے جاسکتے تھے۔ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی یہی میزائل تسلیم شدہ یمنی حکومت اور عرب اتحادیوں کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں۔

تاہم اس بارے میں حوثیوں کی طرف سے ابھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی اس بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.