ETV Bharat / international

امریکی مسلم برادری بائیڈن کو ووٹ نہ دے: مسلم گروپ کا مطالبہ - امریکی مسلمانوں سے اپیل

No Vote To Biden امریکی مسلم گروپوں نے غزہ پالیسی کی وجہ سے "بائیڈن کی حمایت ترک" نامی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں مسلم گروپوں نے بائیڈن کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کی حمایت کی وجہ سے نشانہ بنایا اور امریکی مسلمانوں سے اپیل کہ وہ 5 نومبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیڈن کو ووٹ نہ دیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 1, 2024, 8:25 PM IST

واشنگٹن: امریکی مسلم گروپوں نے غزہ پالیسی کی وجہ سے "بائیڈن کی حمایت ترک" نامی مہم شروع کی ہے۔ سال 2024 کے صدارتی انتخابات قریب آتے ہی امریکی مسلم گروپوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ بھر میں مسلم گروپوں کے سب سے بڑے سالانہ اجتماعات میں سے ایک "MAS-ISNA" کانگریس کے آخری دن، شکاگو کے میک کارمک کنونشن سینٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں کچھ مسلم غیر سرکاری تنظیموں نے اعلان کیا کہ انھوں نے اپنے کام کو جو انھوں نے پہلے کچھ ریاستوں میں شروع کیا تھا ملک بھر میں ایک نئی مہم میں تبدیل کر دیا ہے۔

بائیڈن کی حمایت ترک کے عنوان سے اپنی مہم میں مسلم گروپوں نے بائیڈن کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کی حمایت کی وجہ سے نشانہ بنایا اور امریکی مسلمانوں سے کہا کہ وہ 5 نومبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بائیڈن کو ووٹ نہ دیں۔

گروپ نے بائیڈن کے خلاف مہم چلانے کی ان ریاستوں میں حوصلہ افزائی کی جو خاص طور پر انتخابات کی قسمت کا تعین کریں گی، گروپ نے امریکی صدر پر غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ مہم کے ترجمان پروفیسر حسن عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بائیڈن کے ممکنہ حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور کہا کہ ہم کوئی ایسا شخص چاہتے ہیں جو ان بنیادی حقوق اور اقدار کو مدنظر رکھے جن کی بنیاد پر امریکہ کا صدر بننے کے لیے بنیاد رکھی گئی تھی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.