ETV Bharat / international

US Midterm Elections 2022 امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا کل سے آغاز

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 8:49 PM IST

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ اس انتخابات کے نتائج اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ موجودہ صدر کی اپنے دور اقتدار کے بقیہ 2 برسوں میں مضبوط پوزیشن رہتی ہے یا وہ وائٹ ہاؤس میں موجود ایک کمزور رہنما بن کر رہ جائیں گے۔ US Midterm Elections 2022

US Midterm Elections 2022 begin tomorrow
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا کل سے آغاز

واشنگٹن: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کا کل سے آغاز ہو رہا ہے جس میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ وسط مدتی انتخابات صدر کی 4 سالہ مدت کے 2 برس مکمل ہونے کے قریب منعقد ہوتے ہیں، نتائج اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ موجودہ صدر کی اپنے دور اقتدار کے بقیہ 2 برسوں میں مضبوط پوزیشن رہتی ہے یا وہ وائٹ ہاؤس میں موجود ایک کمزور رہنما بن کر رہ جائیں گے۔US Midterm Elections 2022

سینیٹ کے انتخابات کو فی الحال ٹاس کی طرح دیکھا جارہا ہے کیونکہ بظاہر ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کو عوام میں یکساں سطح کی حمایت حاصل ہے لیکن حالیہ پولز سے معلوم ہوتا ہے کہ ریپبلکن اس ایوان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں جہاں سے وہ 2018 میں ڈیموکریٹس سے ہار گئے تھے۔ اگر سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن برقرار رہتی ہے اور ایوان نمائندگان کا کنٹرول ریپبلکن سنبھال لیتے ہیں تو آنے والے 2 برسوں میں قانون سازی کرنا مشکل ہو جائے گا، کیونکہ ایوان نمائندگان سے منظور شدہ کوئی بھی اقدام سینیٹ میں بےاثر ہو جائے گا۔

تاہم ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرکے ریپبلکنز کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا، وہ انتظامیہ سے مستفید ہونے اور ڈیموکریٹس کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے قرض اور فنڈنگ کی حد استعمال کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان انتخابات میں ووٹرز 50 میں سے 36 ریاستوں کے لیے گورنرز کا انتخاب بھی کریں گے، ان میں سے 20 پر اس وقت ریپبلکنز اور 16 پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہے۔ گورنر کے عہدوں کے لیے ہونے والے یہ انتخابات 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہوں گے، پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق رواں برس ووٹرز کے نزدیک معیشت مسلسل سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

صدر جو بائیڈن کے علاوہ سابق صدر براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی رواں ہفتے کے آخر میں امریکی ریاست پنسلوینیا میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اترے، صدر جو بائیڈن اور سابق صدر براک اوباما نے فلاڈیلفیا میں سینیٹ کے امیدوار جان فیٹرمین کے ساتھ ریلی نکالی، سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا کے شہر لیٹروب میں ریپبلکن امیدواروں مہمت اوز اور ڈوگ میسٹریانو کے لیے ریلی نکالی۔تاہم ’این بی سی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وسط مدتی انتخابات سے قبل تشدد اور خوف کی لہر بہت سے ووٹرز کے لیے اضطراب پیدا کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈیموکریٹس کو خدشہ ہے کہ ریپبلکنز انتخابات کے نتائج سے قطع نظر اقتدار پر قبضہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ ایک ایسی تشویش ہے جس کی جڑیں ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد ردعمل سے جڑی ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولز سے معلوم ہوتا ہے کہ ریپبلکنز کی ایک بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے کیونکہ ان کے خلاف انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.