واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو (ایوان نمائندگان ) نےحالیہ دنوں میں امریکہ میں ہوئی گولی باری کے واقعات کے پیش نظر بندوق خریدنے کی عمر کی حد کو بڑھانے، حملے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحے کو ریگولیٹ کرنے، بندوقوں کو درست جگہوں پر محفوظ رکھنے سمیت کئی دیگر اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بل پاس کیا ہے۔ purchasing age for semiautomatic centerfire rifles
ایوان نمائندگان کے اراکین نے ’پروٹیکٹنگ آوور کڈز ایکٹ‘ نامی قانون کے حق میں ووٹ دیا اور اسے منظور کر لیا۔بل کے مطابق اس قانون کا مقصد بندوق کی خریداری کے لیے عمر کی حد بڑھانا، بندوقوں کی اسمگلنگ کو روکنا، حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی اور ہتھیاروں کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس بل میں ہائی کیلیبر میگزین پر پابندی کو بحال کرنے اور ان کی خریداری پر عمر کی حد بڑھانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔US House passes gun control bill
یہ بھی پڑھیں : UK PM Boris Johnson wins confidence vote: بورس جانسن کی کرسی بچ گئی، تحریک عدم اعتماد جیت لی