ETV Bharat / international

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔ US has killed al-Qaeda leader Zawahiri in CIA drone strike

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 6:55 AM IST

Updated : Aug 2, 2022, 12:06 PM IST

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا۔ ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جبکہ وہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

  • VIDEO: President Joe Biden announces that the United States has killed the leader of Al-Qaeda, Ayman al-Zawahiri, in an airstrike in Kabul pic.twitter.com/DFQXJTYmkv

    — AFP News Agency (@AFP) August 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔ اسامہ بن لادن کو سن2001 میں امریکا پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ان حملوں میں تقریباً3 ہزار افراد مارے گئے تھے اوراب الظواہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب ان حملوں سے شہریوں کی موت کی اگلے ماہ برسی منائی جائے گی۔

کابل پر امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تصدیق کر دی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ واضح اور قابل یقین شواہد پر حملے کی اجازت دی اور دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال اپریل میں نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

Last Updated : Aug 2, 2022, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.