ETV Bharat / international

Panic on Israeli Airport: اسرائیلی ایئرپورٹ پر دھماکہ خیز مواد سے دہشت - اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈہ

دھماکہ خیز مواد لے جانے والے امریکی خاندان نے اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خوف و ہراس پھیلا دیا۔ Panic on Israeli Airport حکام نے بتایا کہ امریکی خاندان کو بعد میں مختصر جانچ کے بعد طیارے میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

us family carrying explosive creates panic on isreali airport
اسرائیلی ایئرپورٹ پر دھماکہ خیز مواد لانے سے دہشت
author img

By

Published : Apr 29, 2022, 3:22 PM IST

تل ابیب: اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا Panic on Israeli Airport جب ایک امریکی خاندان نے جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کی جس کے سامان میں دھماکہ خیز مواد تھا۔ ٹائمس آف اسرائیل نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ یہ خاندان شمالی اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں پر گیا تھا، جہاں ان کے بچوں میں سے ایک کو گولے کا ایک ٹکڑا ملا۔ حکام نے پلاسٹک کے تھیلے میں لپٹے زنگ آلود گولے کی ایک تصویر جاری کی جو توپ کے گولے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pope Francis on Al-Aqsa Mosque Raid: اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ فرانسس

انہوں نے کہا کہ ’جب وہ جمعرات کو اپنا سامان چیک کرانے پہنچے تو انہوں نے گولے کا ٹکڑا سیکورٹی اہلکاروں کو دکھایا۔ چونکہ یہ ایک بنا پھٹے ہوئے گولے کا ٹکڑا تھا، اس لیے علاقے کو خالی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان سے حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اخبار کے مطابق افراتفری کے درمیان ایک 32 سالہ اسرائیلی شخص سامان کی کنویئر بیلٹ پر چڑھ گیا، اس پر بھاگا اور نیچے گرا۔ وہ زخمی ہوا اور اسے قریب کے اسپتال لے جایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ امریکی خاندان کو بعد میں مختصر جانچ کے بعد طیارے میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.