ETV Bharat / international

US Embassy in Bangladesh نائن الیون کی اکیسویں برسی، بنگلہ دیش میں امریکی شہریوں کے لیے الرٹ جاری

نائن الیون حملوں کی اکیسویں برسی کے پیش نظر بنگلہ دیش میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اس وقت 'لیول 2 ٹریول ایڈوائزری' کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کا سفر کرنے والے افراد کو جرائم، دہشت گردی اور اغوا کے واقعات سے زیادہ چوکنا رہنا چاہیے۔US Embassy in Bangladesh

US Embassy alerts US citizens in Bangladesh in view of 21st anniversary of 9/11
نائن الیون کی اکیسویں برسی، بنگلہ دیش میں امریکی شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 8:11 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے اتوار کو یہاں مقیم اپنے ملک کے شہریوں سے کہا کہ وہ 9/11 حملوں کی 21 ویں برسی کے پیش نظر ذاتی طور پر محتاط رہیں۔ امریکی سفارت خانے نے یہ اطلاع اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یاد دلایا ہے کہ بنگلہ دیش اس وقت 'لیول 2 ٹریول ایڈوائزری' کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کا سفر کرنے والے افراد کو جرائم، دہشت گردی اور اغوا کے واقعات سے زیادہ چوکنا رہنا چاہیے۔ US Embassy in Bangladesh

ذاتی حفاظت کے لیے سفارت خانے نے مشورہ دیا ہے کہ ہجوم سے گریز کریں، اپنے گردونواح سے باخبر رہیں، ہمیشہ چارج شدہ موبائل فون اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، بھاری ٹریفک والی جگہوں کو جلد از جلد چھوڑ دیں یا متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Nine Eleven Terror Attacks نائن الیون حملوں کے اکیس برس مکمل، امریکہ کی شکست یا جیت

واضح رہے کہ امریکا میں گیارہ ستمبر 2001ء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے اکیس برس مکمل ہوگئے جس کو پوری دنیا 9/11 کے نام سے جانتی ہے۔ نیویارک میں ہونے والا یہ حملہ امریکہ کی سرزمین پر تاریخ کا بدترین حملہ تھا جس میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملہ میں مسافر بردار طیاروں کو اغواء کرکے نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں واقع عسکری مرکز پینٹاگون سے ٹکرا دیا گیا تھا جس حملے کا مجرم عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کو قرار دیا گیا تھا۔ Nine Eleven Terror Attacks

پہلے اغوا شدہ طیارہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرایا جس میں سب سے زیادہ 2753 اموات ہوئیں جبکہ اس حملہ میں 10 ہزار لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ وہیں دوسرا اغوا کردہ امریکن ایئرلائن کا طیارہ 77 پنٹاگان کی عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں 184 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ تیسرا اغواہ کردہ یونائٹیڈ ایئرلائن طیارہ 93 پنیسلوینیا کے شہر شینکزویہ کے قریب بے قابو ہوکر کھیت میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 40 مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.