ETV Bharat / international

More Military Aid For Ukraine امریکہ سے یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی لاگت کے مزید اسلحہ کی امداد - امریکہ نے یوکرین کو 23 عسکری امداد فراہم کی

متحدہ امریکہ کے محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 725 ملین ڈالر کے اضافی ہتھیار اور گولہ بارود کی امداد فراہم کرے گا۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگست 2021 کے بعد سے اب تک امریکہ نے یوکیرین 23 ویں بار عسکری امداد فراہم کی ہے۔More Military Aid For Ukraine

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 7:16 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے اگست 2021 کے بعد سے اب تک یوکرین کو 23 ویں بار عسکری امداد فراہم کی ہے۔ متحدہ امریکہ کے محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 725 ملین ڈالر کے اضافی ہتھیار اور گولہ بارود کی امداد فراہم کرے گا، جس میں تیز رفتار اینٹی ریڈی ایشن میزائل بھی شامل ہیں، جو امریکی فوج کی انوینٹری سے فراہم کیے جائیں گے۔More Military Aid For Ukraine

یوکرین کو 4اکتوبر کے روز امریکی فوج کی انوینٹری سے 625 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے والے پینٹا گون نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ 'یوکرین کی اہم سیکورٹی اور دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوج کی انوینٹری سے 725 ملین ڈالر تک کے ہتھیاروں اور آلات کی فراہمی کے لیے امریکی فوج کو اختیارات سونپے گئے ہیں۔'یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگست 2021 کے بعد سے اب تک امریکہ نے یوکیرین 23 ویں بار عسکری امداد فراہم کی ہے۔

یوکرینی فوجیوں نے حالیہ ہفتوں میں ملک کے شمال مشرق اور جنوب میں نمایاں پیش رفت کی ہے، مجموعی طور پر، 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملے کے بعد سے، واشنگٹن نے کیف کے لیے تقریباً 17 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔اس سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے زیلنسکی سے بات چیت بھی کی، انھوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سطح پر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: امریکہ کا یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

Military aid to Ukraine ماسکو کو روس اور مغرب کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خدشہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.