واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا ہے اور اس رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہا ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعیمر کیلئے استعمال ہوں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جاسکے۔ گذشتہ روز جنیوا کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کےلیےمزیدامداد کا اعلان کیا گیا تھا ، امریکہ سیلاب متاثرین بازآبادکاری کیلئے مزید 100ملین ڈالرز امداد فراہم کرے گا۔ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے مزید امداد کا اعلان کیا، یو ایس ایڈ زراعت،صحت ،تعلیم، گورننس کیلئےفوری طور پر79 اعشاریہ 3ملین فراہم کرے گا۔امریکہ کی جانب سے 100ملین ڈالرمیں سے20اعشاریہ 7 فیصد سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جائے گی
امریکی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے جنیوا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتےہوئےپاکستانی قوم کی امدادکافیصلہ کیا، ستمبر کے آغازمیں ہم نےڈیزاسٹررسپانس ٹیم تعینات کی۔ ازوبیل کولمین کا کہنا تھا کہ امریکی سینئر حکام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،یوایس ایڈ ایڈمنسٹریٹرسمانتھا پاور اور ہماری ٹیم نےسندھ کا دورہ کیا، پاکستانی عوام پرسیلاب کے اثرات کو خود دیکھا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئےامریکہ پاکستان گرین الائنس کی تعمیر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٖFloods In Pakistan سیلاب زدہ پاکستان کے لیے امریکی مدد
یو این آئی