ETV Bharat / international

Russia Ukraine War امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی امداد جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خارجہ - Antony Blinken on ukraine aid

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اپنے دفاع میں مدد دینے کے لیے اضافی فوجی امداد کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔Russia Ukraine War

Antony Blinken
امریکی وزیر خارجہ
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:03 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے امریکی فوج سے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کا اضافی گولہ بارود اور ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو اپنے دفاع میں مدد دینے کے لیے اضافی فوجی امداد کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بلنکن نے کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دی گئی اجازت کے مطابق 26ویں بار امریکی انوینٹری سے ہتھیار اور آلات واپس لے لیں گے، اور کہا کہ وزارت دفاع کی انوینٹری سے نکالے گئے 400 ملین ڈالر کے پیکج میں اضافی ہتھیار ، گولہ بارود اور فضائی دفاع کا سامان شامل ہوگا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس پیکج سے یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد کی رقم تقریباً 19.7 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹلری گولہ بارود ، فضائی دفاعی میزائل اور ٹیکٹیکل گاڑیاں، میدان جنگ میں یوکرین کو فائدہ پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ بھی ہماری کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 50 ملین پاؤنڈ کا فضائی دفاعی نظام جو برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے آخری دورہ کیف کے دوران پیش کیا تھا کے علاوہ سویڈن کا حالیہ فضائی دفاعی عزم تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر کا ہے بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے تاکہ وہ اپنا دفاع جاری رکھ سکے اور وقت آنے پر مذاکرات کی میز پر مضبوط ترین پوزیشن میں رہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.