ETV Bharat / international

China Corona Update شنگھائی کی ستر فیصد آبادی کورونا سے متاثر - Corona cases increase in China

چین میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کے شہر شنگھائی میں ستر فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہو گئی ہے۔ Corona Cases in China

Up to 70 Percent of Shanghai population infected with Covid
شنگھائی کی ستر فیصد آبادی کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 2:00 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 5:02 PM IST

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب تک شنگھائی کی 70 فیصد آبادی اس سے متاثر ہو چکی ہوگی۔ چین میں گزشتہ ماہ کووڈ 19 سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں اور آخری رسومات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ روئجن اسپتال کے نائب صدر اور شنگھائی کے کووڈ ماہر صلاح کار پینل کے رکن چن ایرزن نے اندازہ لگایا ہے کہ شہر کے 2.5 کروڑ افراد میں سے زیادہ تر مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ Shanghai Seventy percent of population infected by Corona

انہوں نے منگل کو چین کے جیانگ ڈونگ اسٹوڈیو کو بتایا کہ ’’اب شنگھائی میں وبا کا پھیلاؤ بہت وسیع ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ 70 فیصد آبادی تک پہنچ گیا ہو‘‘۔ شنگھائی میں گزشتہ اپریل سے دو ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس دوران 600,000 سے زیادہ باشندے متاثر ہوئے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کوارنٹائن مراکز میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی اسپتال میں روزانہ 1,600 مریض کیجولٹی وارڈ میں آتے ہیں، یہ تعداد پابندیاں ہٹائے جانے کے مقابلے دوگنی ہے۔ ان میں سے 80 فیصد کووڈ کے مریض ہیں۔ اسٹوڈیو نے اپنی رپورٹ میں مسٹر چن کے حوالے سے کہا کہ ’’ہر روز 100 سے زیادہ ایمبولینس اسپتال آتی ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ تقریباً نصف مریضوں کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Testing in UK برطانیہ میں چین سے آنے والے لوگوں کی کووڈ ٹیسٹنگ

یو این آئی

Last Updated : Jan 4, 2023, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.