ETV Bharat / international

Palestine Israel Conflict امریکی صدر کا اسرائیل دورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 7:32 AM IST

امریکی صدر جوبائیڈن بدھ کے روز اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ بائیڈن کے اس دورہ سے اسرائیلی عوام کو یہ پیغام جائے گا امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ Israel Hamas War continues

Biden will travel to Israel
Biden will travel to Israel

تل ابیب: امریکی صدر جوبائیڈن بدھ کے روز اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ امریکہ اپنے اتحادی اسرائیل کی حمایت کا اظہار کریں۔ امریکہ کو اسرائیل اور حماس کی جنگ ایک بڑے علاقائی تنازع میں پھیل جانے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اسرائیل کے دورہ کا اعلان کیا۔ غزہ میں انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے اور اسرائیل حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے 365 مربع کلومیٹر علاقے پر ممکنہ زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے خلاف یہ سب سے زیادہ خطرناک حملہ کے لیے عسکریت پسند حماس ذمہ دار ہیں۔ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی پر حملہ کیا تھا اور لگاتار پانچ ہزار گولے داغے تھے۔

جنگ سے متاثرہ اسرائیل کا دورہ کرکے امریکی صدر جوبائیڈن اب تک کا سب سے مضبوط پیغام دینے کے درپے ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے۔ ان کی ڈیموکریٹک انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کے علاقے میں امریکی لڑاکا طیارہ بردار بحری جہاز اور امداد بھیجنے، فوجی مدد کا اسرائیل سے وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت، سات دن میں سات سو سے زائد بچے جاں بحق

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ اعلان منگل کی صبح اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد کیا۔ غزہ پر قبضے کی کوشش کی اطلاعات کے درمیان اسرائیلی حکام نے کسی بھی قبضے کے اقدام کو مسترد کیا ہے لیکن حماس کے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے اپنے پختہ عزم پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس اسرائیل جاری جنگ میں دو طرفہ کاروائیوں میں اب تک چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ غزہ میں لاکھوں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.