ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کووڈ۔19 کی جنگ میں بھارت کی مدد کرے گا - سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ’’بھارت میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ریناٹا لوک ڈیسالین کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم آلات اور ساز و سامان فراہم کر کے اس وبا سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکام کی مدد کررہی ہے”۔

اقوام متحدہ کووڈ۔19 کی جنگ میں بھارت کی مدد کرےگا

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 1:16 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک حالات سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا سے مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے بھی کورونا کے خلاف جنگ میں بھارت کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔یہ اطلاع اقوام متحدہ کے ترجمان نے دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ’’بھارت میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ریناٹا لوک۔ ڈیسالین کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم آلات اور سامان فراہم کرکے اس وبا سے نمٹنے کے لئے بھارتی حکام کی مدد کررہی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اوراقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال(یونیسف) سامان اور آلات کی خرید اری کررہے ہیں، جس میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے 7000 آکسیجن کنسٹریزر اور 500 ناک کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ آکسیجن تیار کرنے والے آلات ، کوویڈ۔ 19 تجرباتی مشین اور کٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او بھارت میں موبائل اسپتال یونٹوں کو قائم کرنے اور لیبارٹریوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہا ہے۔ طبی حکام کی مدد کے لئے 2600 ڈبلیو ایچ او فیلڈ افسران کو فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر جو بھارت میں آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی ریاست ہے ، یونیسف نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقوام متحدہ کی ٹیم بھی اپنی مہم جاری رکھ رہی ہے جس میں ماسک پہننا، اپنے ہاتھ دھونا ، اور سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے انھیں چھ فٹ دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ دنیا بھر میں 25 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں کورونا کے مجموعی معاملات میں سے 38 فیصد اکیلے بھارت میں ہیں۔ بھارت میں گزشتہ سات دنوں میں اس وبا کی وجہ سے 15،161 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.