ETV Bharat / international

MoU Approved on Kushiyara Water کابینہ نے کشیارا ندی کے پانی پر بنگلہ دیش کے ساتھ مفاہمت کو منظوری دی

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:28 PM IST

مرکزی کابینہ نے بدھ کو کوشیارا ندی کے پانیوں کے استعمال کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان معاہدے کو منظوری دے دی ہے۔بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک خشک موسم میں اپنے اپنے اطراف میں نکاسی آب کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں گے۔ MoU Approved on Withdrawal of Water from Kushiyara River

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے بدھ کو کوشیارا ندی کے پانیوں کے استعمال کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی۔ اس کے تحت ہر فریق خشک موسم میں دریا سے 153-153 کیوسک تک پانی نکال سکے گا۔اس معاہدے پر رواں ماہ دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ پانی بھارت میں خشک موسم کے دوران ریاست آسام میں استعمال کیا جائے گا۔ MoU Approved on Withdrawal of Water from Kushiyara River

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک خشک موسم میں اپنے اپنے اطراف میں نکاسی آب کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیں گے۔

مرکزی وزارت جل شکتی اور بنگلہ دیش کی آبی وسائل کی وزارت نے اس ماہ کی 6 تاریخ کو مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت خشک موسم (یکم نومبر سے 31 مئی تک) کے دوران دونوں ممالک مشترکہ سرحد سے گزرنے والے دریائے کشیارا سے 153-153 کیوسک پانی نکال سکیں گے تاکہ دونوں ممالک کی قابل استعمال پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ریاست آسام خشک موسم (یکم نومبر سے 31 مئی) کے دوران اپنی استعمال کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کشیارا ندی کے مشترکہ حصے سے 153 کیوسک پانی نکال سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: India On Bangladesh بھارت بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.