ETV Bharat / international

Airstrikes in Lebanon یونی فِل نے لبنان میں فضائی حملوں کی تحقیقات شروع کی

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح جنوبی لبنان کے علاقے طائر میں تین میزائل داغے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کی عبوری فورس یونی فِل نے لبنان میں راکٹ داغے جانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ Rocket fire in southern Lebanon

یونی فِل نے لبنان میں فضائی حملوں کی تحقیقات شروع کی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 9:44 AM IST

بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونی فِل) نے گزشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں راکٹ داغے جانے اور فضائی حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یونی فِل کے میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کینڈیس آرڈیل نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یونی فِل کے امن دستوں نے لبنانی مسلح افواج کے تعاون سے شواہد اکٹھے کرنے اور حقائق کو ثابت کرنے کے لئے راکٹوں اور میزائلوں کے لانچ اور گرنے کے مقامات کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح جنوبی لبنان کے علاقے طائر میں تین میزائل داغے تھے۔ اسرائیل نے یہ کارروائی جمعرات کو لبنان سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی ہے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے آرڈیل کے حوالے سے بتایا کہ یونی فِل کے سربراہ مشن اور فورس کمانڈر میجر جنرل ارولڈو لازارو سانز یونی فِل کے مواصلات اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کے ذریعے بلیو لائن پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے جمعرات کی رات دیر گئے غزہ پر فضائی حملہ شروع کیا۔ فلسطین کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ہونے والی جھڑپوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بڑھا دیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے راکٹ فائر کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ کو یروشلم سے تشدد کے مناظر پر 'تشویش' ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اسرائیلی شراکت داروں اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاہم الاقصی پر حملے کے بارے میں بات کرنے کے لیے امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان کوئی خاص رابطہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Air Strike On Gaza اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ شروع کر دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.