ETV Bharat / international

UN General Assembly روس سے یوکرین کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کا مطالبہ - روس یوکرین جنگ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگ میں یوکرین کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں سے 94 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں اور 14 نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 73 غیرحاضر رہے۔ UN General Assembly

UN General Assembly resolution, Russia should pay war damages to Ukraine
یو این جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور، روس یوکرین کو جنگی ہرجانہ ادا کرے
author img

By

Published : Nov 15, 2022, 10:31 PM IST

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کے یوکرین کو جنگی ہرجانہ ادا کرنے کی طلب سے متعلق قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ تقریباً 50 ممالک کی حمایت سے پیش کی جانے والی اس قرارداد میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تلافی اور شہادتوں اور دعووں کو جمع کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی طریقہ کار طے کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ UN General Assembly

جنرل اسمبلی نے دوشنبہ کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگ میں یوکرین کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے۔ تاہم روس نے اس قرارداد پر سخت تنقید کی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کو، یوکرین کی حدود میں یا یوکرین کے خلاف، بین الاقوامی قانون کی ہر طرح کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں قرارداد پر رائے شماری کروائی گئی۔ 94 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں اور 14 نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 73 غیرحاضر رہے۔ روس، چین اور شام فیصلے کے خلاف ووٹ کا استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

قرارداد میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ روس کے، یوکرین کے خلاف، بین الاقوامی قانون کے منافی اقدامات کی وجہ سے نقصان اٹھانے والوں یا ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے ایک میکانزم قائم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے اگرچہ قانونی پابندی عائد نہیں کرتے لیکن سیاسی حوالے سے معتبر ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.