ETV Bharat / international

UN chief in Mumbai یواین سربراہ نے ممبئی میں 26/11 حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا - اقوام متحدہ کے سربراہ کا دورہ بھارت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسی برائی ہے جسے کسی بھی وجہ، بہانے اور شکایت سے جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا، آج کی دنیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ گوٹیرس نے آج جنوبی ممبئی میں واقع ہوٹل تاج محل کا دورہ کرکے 26 نومبر 2008 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا۔UN chief in Mumbai

UN chief Antonio Guterres pays tribute to 26/11 victims in Mumbai
یواین سربراہ نے ممبئی میں 26/11 حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 4:27 PM IST

ممبئی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بدھ کو جنوبی ممبئی میں ہوٹل تاج محل کا دورہ کیا اور 26 نومبر 2008 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا۔گٹیرس نے کہا کہ وہ ممبئی کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، جہاں تاریخ کی سب سے وحشیانہ دہشت گردی کی کارروائی ہوئی، جس میں 166 لوگ مارے گئے۔ گوٹیرس نے کہا کہ دہشت گردی ایک ظالمانہ برائی ہے جسے کسی بھی وجہ، بہانے، شکایت سے جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ آج کی دنیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔UN chief in Mumbai

متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، گٹیرس نے کہا کہ وہ ہماری دنیا کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں، دوستوں، زندہ بچ جانے والوں وغیرہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: India Tour of UNSG یو این سربراہ کا منگل سے بھارت کا تین روزہ دورہ، 26/11 ممبئی حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے

اس سے قبل بدھ کو جب یو این سربراہ چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج، مہاراشٹر کے چیف سکریٹری ایم کے سریواستو اور چیف آف پروٹوکول منیشا مہیسکر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ممبئی کلکٹر ندھی چودھری، سٹی پولیس کمشنر وویک پھانسالکر اور دیگر بزرگ شہری اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران، گوٹیرس ممبئی اور گجرات میں کئی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.