ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کے ادارے نے غزہ میں متعدی بیماری کے پھیلاؤ سے خبردار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 10:53 PM IST

Infection Diseases in Gaza اقوام متحدہ کا دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بیماریوں کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے۔ بیان کے مطابق لگ بھگ 1.80 لاکھ لوگ سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، جبکہ 55،400 افراد خارش میں مبتلا ہیں، 5,330 کو چکن پاکس، 42,700 جلد کے امراض میں مبتلا ہیں اور 126 گردن توڑ بخار میں مبتلا ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

غزہ: اقوام متحدہ کا دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور(او سی ایچ اے) نے ہفتے کے روز غزہ پٹی میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا ہے، جنہیں انسانی امداد کی کمی کی وجہ سے تباہ کن نتائج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ او سی ایچ اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بیماریوں کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے، خاص طور پر جنوبی غزہ میں حالیہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور بعض خاندانوں کے متعدد بار نقل مکانی کی وجہ سے۔
ایجنسی نے کہا کہ صورتحال پہلے سے بدحال فلسطینی صحت کے نظام پر دباؤ بڑھا رہی ہے، جو ایک ایسے وقت میں آبادی کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جب غزہ پٹی کے زیادہ تر اسپتالوں کی خدمات ختم ہو چکی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 1.80 لاکھ لوگ سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، جب کہ اسہال کے 1.36 لاکھ کیسز ہیں، جن میں سے نصف پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔ اس دوران 55،400 افراد خارش میں مبتلا ہیں، 5,330 کو چکن پاکس، 42,700 جلد کے امراض میں مبتلا ہیں اور 126 گردن توڑ بخار میں مبتلا ہیں۔ بیان کے مطابق غزہ میں 19 لاکھ افراد، یا پوری آبادی کا تقریباً 85 فیصد، اندرونی طور پر بے گھر ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خوراک اور زندگی کے لئے ضروری اشیاء کی قلت اور صفائی کے ناقص انتظامات بے گھر ہونے والے لوگوں کی پہلے سے مشکل زندگی کو مزید مشکل بنا رہے ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان کریم شالوم کراسنگ کو 17 دسمبر کو جزوی طور پر کھول دیا گیا تھا، لیکن اس کے آس پاس کے علاقوں میں بڑے سکیورٹی واقعات کے بعد کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی گزشتہ چار دنوں سے معطل کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا، دفتر نے کہا کہ خوراک اور ادویات سے لدے 81 ٹرک جمعہ کو مصر کی رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں:

انسانی امداد کو اس کی ترسیل میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ایف) نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شمالی غزہ سے واپس آنے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فوج کے فراہم کردہ ایک مقررہ راستے پر فائرنگ کی، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے چند روز قبل خبردار کیا تھا کہ فلسطینی انکلیو کو خوراک کے عدم تحفظ کے پانچویں مرحلے کا سامنا ہے اور تنازعات اور پابندیوں سے وہاں قحط کا خطرہ ب روزانہ ڑھ رہا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.