کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی دفاعی اور مالی امداد پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ زیلنسکی کی پریس سروس نے پیر کو اطلاع دی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات چیت کے دوران، زیلنسکی نے بائیڈن کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی امداد نے یوکرین کو میدان جنگ میں پیش قدمی اور معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔ defense financial aid for kiev
زیلنسکی نے گزشتہ جمعہ کو امریکہ کی طرف سے اعلان کردہ مزید 27.5 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکج اور یوکرین کے توانائی کے نظام کی تعمیر نو میں مدد کے لیے بائیڈن کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے دس نکاتی طریقہ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جس کی نقاب کشائی زیلنسکی نے گزشتہ ماہ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی فضائی دفاعی صلاحیت اور حملوں سے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Zelensky conversation With Erdogan زیلنسکی نے فرانس اور ترکی کے صدر سے بات کی
یو این آئی