ETV Bharat / international

Zelensky Named Time person of The Year یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ایئر قرار

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 9:25 PM IST

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ پرسن آف دی ایئر کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر کو دے دیا۔ یاد رہے کہ ٹائم میگزین ہر سال ادارے یا شخصیت سمیت ایک سے زائد شخصیات کو بھی پرسن آف دی ایئر کا اعزاز بخشتا ہے۔Zelensky Named Time person of The Year

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ پرسن آف دی ایئر کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز یوکرینی صدر کو دے دیا۔ ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز پر پرسن آف دی ایئر کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے۔Zelensky Named Time person of The Year

گزشتہ سال ٹائم میگزین نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا تھا جب کہ اس سے قبل 2020 میں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو یہ اعزاز بخشا گیا تھا۔ ڈان کی نیوز کے مطابق رواں سال میگزین نے یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی کو 'پرسن آف دی ایئر' کا اعزاز دیتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

جریدے کی جانب سے ولادمیر زیلنسکی کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا اور ساتھ ہی روسی جارحیٹ کے بعد وطن کے لیے اٹھائے گئے ان کے اقدامات کی بھی تعریفیں کیں۔جریدے نے ولادیمیر زیلنسکی کو 'پرسن آف دی ایئر' قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یوکرینی صدر نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے عوام کو روسی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانے پر آمادہ کیا۔

اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے 'پرسن آف دی ایئر' کے لیے ولادمیر زیلنسکی کے علاوہ ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین، چینی صدر اور امریکی سپریم کورٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ٹائم میگزین ہر سال ادارے یا شخصیت سمیت ایک سے زائد شخصیات کو بھی ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز بخشتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Khuram Parvaiz In Time Magazine List: خرم پرویز ٹائم میگزین کی سو بااثر عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.