ETV Bharat / international

Military Aid to Ukraine ہم جلد ہی سو سے زائد ٹینک وصول کریں گے، یوکرینی وزیر خارجہ - یوکرین کو ٹینک کی فراہمی

یوکرین کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عسکری امداد کی پہلی کھیپ میں ہم 120 سے 140 عدد تک مغرب ساختہ جدید ٹینکٹینک وصول کریں گے۔ روس یوکرین جنگ گزشتہ برس فروری میں شروع ہوئی تھی جو ابھی بھی جاری ہے۔

Ukrainian Foreign Minister
یوکرین کے وزیر خارجہ دمائترو کولیبا
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 8:13 PM IST

کیف: یوکرین کے وزیر خارجہ دمائترو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین کو فراہم کی گئی عسکری امداد کی پہلی کھیپ میں ہم، 120 سے 140 عدد تک مغرب ساختہ، ٹینک وصول کریں گے۔ کولیبا نے کہا ہے کہ فی الوقت ٹینک اتحاد میں 12 ملک شامل ہیں لیکن ان ممالک کو اتحاد کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ان میں سے بعض کا، اپنے داخلی مراحل سے ہم آہنگ شکل میں، سرکاری فیصلے کرنا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ متوقع عسکری امداد کی پہلی کھیپ میں یوکرین، 120 سے 140 عدد تک، مغرب ساختہ جدید ٹینک وصول کرے گا۔ ان ٹینکوں میں لیپرڈ 2 ، چیلنجر 2، ایم ون ابرامز شامل ہیں علاوہ ازیں ہم 'لکلر' ٹینکوں کی بھی امید رکھتے ہیں۔ کولیبا نے کہا ہے کہ ہم، ٹینک اتحاد کو وسیع کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر میخائل پوڈولیاک نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے مستقل حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک امن کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن کے شہروں پر منظم بمباری ، محاذ پر فوجی ساز و سامان اور گولہ بارود کی تعداد میں ا ضافہ، فوجی یونٹوں کی مختلف اطراف میں تعیناتی اور روس میں محاذ پر جانے کو لازمی قرار دیا جانا، ان سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس امن کے لیے تیار نہیں ہے۔ بالکل برعکس یہ اقدامات بڑے پیمانے کی جنگ کے اشارے ہیں۔ لہٰذا یوکرین کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے اسلحہ، اسلحہ اور اسلحہ"۔

یہ بھی پڑھیں: Germany to send tanks to Ukraine جرمنی کا یوکرین کو لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے کا فیصلہ

دونٹیسک کے گورنر پاولو کائرلینکو نے بھی ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ باخموت جو کبھی ایک پُر سکون شہر تھا اسے قابض روسیوں نے ایک ویرانے میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چند مہینوں سے قابض روسی باخموت سے گزر کر انسانوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔ پاولو کائرلینکو نے کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.