ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین نے چھ ہزار مربع کلومیٹر زمین پر دوبارہ قبضہ کیا - روس یوکرین جنگ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے روس کے زیر قبضہ 6000 مربع کلومیٹر سے بھی زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ Zelensky on Russia Ukraine War

یوکرین نے چھ ہزار مربع کلومیٹر زمین پر دوبارہ قبضہ کیا

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 11:43 AM IST

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے روس کے زیر قبضہ 6000 مربع کلومیٹر سے بھی زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی فوج کا روس کے خلاف جوابی حملہ جاری ہے اور اسی ماہ اپنے 6,000 کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ Zelensky on Russia Ukraine War

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین کے کون سے شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا گیا ہے۔ انہوں نے جوابی حملے میں شامل متعدد یوکرائنی بریگیڈز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جنگجوؤں کو "حقیقی ہیرو" قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرین نے ایک ہفتے میں ایک ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس حاصل کر لیا

اس سے قبل 10 ستمبر کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ 'اس نے گزشتہ ہفتے روس سے اپنے جنوب اور مشرق میں 1000 مربع کلومیٹر سے زیادہ کا علاقہ واپس لے لیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ 'خارکیف کے علاقے میں 30 سے ​​زائد بستیوں کو آزاد کرایا گیا ہے۔ خارکیف کے علاقے میں روس کے اعلیٰ عہدیدار نے اعتراف کیا کہ یوکرینی فوج نے "اہم فتح" حاصل کی ہے۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.